فیکٹ چیک: مہاراشٹر کے سی یم بننے کے بعد ادھو ٹھاکرے کی پرانی تصویر کو غلط دعویٰ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Dec 3, 2019 at 06:41 PM
- Updated: Dec 6, 2019 at 10:22 AM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر شیو سینا لیڈر اور مہارشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کی ایک تصویر کو وائرل کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان لیڈران نے وزیر اعلی بننے کے لئے خواجہ صاحب سے منت مانگی تھی۔ جب یہ منت پوری ہو گئی تو اجمیر شریف کی درگاہ پر جاکر انہوں نے چادر چڑھائی۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی نکلا۔ پرانی تصویر کو جان بوجھ کر غلط دعویٰ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’سنجے اگروال ہندوستانی‘ نے ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ، ’’خواجہ کے دربار پہنچے آدتیہ ٹھاکرے۔ شیو سینا کا وزیر اعلی بننے کی مانگی تھی منت جو ہوئی پوری۔ میرا خواجہ چاہے اسے نوازے۔ ہندوتو کے مدعے پر قائم رہنے والی پارٹی کو بھی اجمیر دربار میں بلا کے جھکا کے سلطنت کا امیر بنایا‘‘۔
پڑتال
وشواس نیوز نے تصویر کی پڑتال کا آغاز کیا۔ تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کو چادر پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بیک گروانڈ میں بڑی سی تصویر بھی لگی نظر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ دروازہ پر شیو سینا لکھا ہوا ہے۔ یعنی یہ تصویر اجمیر کی نہیں، بلکہ شیو سینا کے دفتر یا ٹھاکرے خاندان کے مکان کی ہے۔ سچ جاننے کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ کافی دیر سے پڑتال کے بعد ہمیں شعیب خان نام کے ایک ٹویٹر ہینڈل پر یہ تصویر ملی۔
پڑتال کے دوران ہمیں شیو سینا کے لیڈر راہل این کنال کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی یہ تصویر ملی۔ اسے 16 مارچ2018 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ ساتھ میں دوسری اینگل کی بھی دو تصاویر تھیں۔ اس میں بتایا گیا کہ اجمیر شریف کے عرس کے لئے شیو سینا نے چارد بھیجی تھی۔
سرچ کے دوران ہمیں ہیلو ممبئی نیوز ڈاٹ کام پر ایک خبر ملی۔ اس میں اسی تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ 16 مارچ 2018 کو اپ لوڈ خبر میں بتایا گیا کہ اجمیر شریف درگاہ کے لئے شیو سینا چیف نے چارد بھیجی تھی۔
خبر کی تصدیق کے لئے ہمیں نے شیو سینا کی ترجمان پرینکا چترویدی کو فون کیا۔ نہوں نے بتایا کہ ’’مہاراشٹر میں شیوسینا اور اتحاد کی حکومت بننےسے کچھ لوگوں کے ہوش فاختہ ہو گئے ہیں۔ جن تصاویر کو وائرل کیا جا رہا ہے، وہ پرانی ہیں۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر اسے غلط حوالے کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں‘‘۔
اب باری تھی سنجے اگروال ہندوستانی کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وزیر اعلی بننے کے بعد ادھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے اجمیر شریف درگاہ نہیں گئے تھے۔ 2018 میں انہوں نے خواجہ غریب نواز کے عرس میں شیو سینا کی جانب سے چادر بھیجی تھی۔ اسی وقت کی تصویر کو اب غلط حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : ख़्वाजा के दरबार में पोहचे आदित्य ठाकरे । शिवसेना का मुख्य मंत्री बनने की मांगी थी मन्नत जो हुई पूरी। मेरा ख़्वाजा चाहें उसे नवाज़े ।हिंदुत्व के मुद्दों पे अडग रहने वाली पार्टी को भी अजमेर दरबार मे बुला के जुका के सल्तनत का अमीर बनाया।
- Claimed By : Fb User- Sanjay Agarwal Hindusthani
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔