X
X

فیکٹ چیک: مندر کی سنگ بنیاد تقریب میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کی تصویر اصل نہیں بلکہ ایڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ شیخ محمد بن زاید کی تصویر کو الگ سے ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 22, 2022 at 05:27 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ابو ضبی میں بن رہے پہلے ہندو مندر کے سنگ بنیاد تقریب کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کو بنیاد رکتھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو اصل سمجھتے ہوئے صارفین وائرل کر رہے ہیں۔ جب وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ شیخ محمد بن زاید کی تصویر کو الگ سے ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ’بن زاید نے ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا بڑا ہندو مندر کا افتتاح کیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ گلف ٹوڈے کی ویب سائٹ پر 20 اپریل 2019 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں ملی۔ یہاں پر دی گئی اصل تصویر میں ہمیں شیخ محمد بن زاید کی جگہ ایک دیگر شخص نظر آئے۔ خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر ابو ضبی کے پہلے ہندو مندر کی سنگ بنیاد تقریب کی ہے۔ اور تصویر میں سنگ بنیاد رکھتے ہوئے نظر آرہے شخص متحدہ عرب امارات کے اس وقت کے وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی ہیں۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

ابو ضبی میں ہندو مندر کی تعمیر کر رہے ادارے بی اے پی ایس کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں سنگ بنیاد تقریب کا ویڈیو ملا جس میں وائرل تصویر والے منظر کے مکمل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں بھی صاف نظر آیا کہ ایک دیگر عہدیدار کی تصویر کو ایڈٹ کر کے محمد بن زاید کی فوٹو کو لگایا گیا ہے۔ نیچے دئے گئے ویڈیو میں 9 مینٹ تین سیکنڈ پر وائرل تصویر کے منظر کو ویڈیو کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل اور اصل تصویر میں فرق دیکھ سکتے ہیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے متحدہ عرب امارات کی صحافیہ ثانیہ عزیز سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہیں بتایا کہ ابو ضبی میں رکھے گئے سنگ بنیاد کی تقریب میں امارات کے متعدد عہدیداران موجود تھے لیکن شیخ محمد بن زاید وہاں نہیں تھے اور یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے‘۔

متحدہ عرب امارات کے صحافی فاروخ نصیم نے بھی ہمارے ساتھ بات کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ وائرل تصویر ایڈیٹڈ ہے۔

فرضی تصویر کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق مراکش سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ شیخ محمد بن زاید کی تصویر کو الگ سے ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے۔

  • Claim Review : بن زاید نے ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا بڑا ہندو مندر کا افتتاح کیا
  • Claimed By : عثمان أبا حليمة
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later