X
X

فیکٹ چیک: ٹرمپ نے مودی کو ووٹ دینے کی اپیل نہیں کی، فوٹو شاپڈ ہے وائرل تصویر

  • By: Umam Noor
  • Published: May 20, 2019 at 12:04 PM
  • Updated: May 20, 2019 at 12:33 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر کچھ روز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس فرضی تصویر میں ٹرمپ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے ووٹ مانگتے نظر آرہے ہیں۔ وشواس ٹیم کی پڑتل میں وائرل تصویر فوشاپڈ نکلی۔ اصل تصویر 3 ستمبر 2015 کی ہے۔ اس میں ٹرمپ نے ایک عہد نامہ پکڑتا ہوا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

سب سے پہلے بات کرتے ہیں سوشل میڈیا پر پھیل رہی فرضی پوسٹ کی۔ پریم چند نام کے ایک فیس بک صارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فرضی تصویر ڈالتے ہوئے لکھا : ’’ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک طاقتور ملک کا صدر مودی جی کے لئے ووٹ مانگ رہا ہے‘‘۔

یہ تصویر فیس بک، ٹویٹر سے ہوتے ہوئے واٹس ایپ تک پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پڑتال

وشواس ٹیم کو سب سے پہلے یہ جاننا تھا کہ اصل تصویر کہاں کی ہے؟ اس کے لئے ہم نے گوگل رورس امیج ٹول (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا استعمال کیا۔ وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا تو ہمارے سامنے گوگل کے متعدد صفحات کھل گئے۔ ان پیجوں میں موجود لنکس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اصل تصویر کا استعمال کیا گیا۔ یہ وائرل تصویر سے الگ ہے۔
Google Reverse Image Search 

وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر ہمیں بی بی سی ڈاٹ کام کی ایک خبر میں ملی۔ خبر کی ہیڈنگ تھی
 Donald Trump signs Republican pledge not to run as independent
اس خبر کو 3 ستمبر 2015 میں سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا۔
 bbc.com

اسی طرح ہمیں اس تقریب کا ایک ویڈیو بھی یو ٹیوب پر ملا۔ سی این این (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ اس ویوڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
CNN 

اپنی پڑتال کو آگے بڑھانے کے دوران ہمیں گیٹی امیجز (نیچے انگریزی میں دیکھیں ) کے ایک لنک میں اصل تصویر ملی۔ یہاں سے حقیقت ہمارے سامنے آگئی۔ اصل تصویر میں ٹرمپ نے کہیں بھی مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کرنے والا کوئی کاغذ یا پوسٹ نہیں پکڑا تھا۔ ٹرمپ نے ایک عہد نامہ پکڑتا ہوا تھا۔ تصویر 3 ستمر 2015 کی ہے۔ اسے گیٹی امیجز کے لئے فوٹوگرافر سسپنسر پلیٹ نے کھینچا تھا۔
gettyimages

اب  ہمیں یہ جاننا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں جو عہد نامہ تھا، اس میں لکھا کیا تھا؟ ویب سائٹ پر موجود تصاویر میں یہ پڑھنے میں نہیں آرہا تھا۔ اسلئے ہم نے ان ویڈ ٹول(نیچے انگریزی میں دیکھیں ) کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کے عہد نامہ کو سرچ کرنا شروع کیا۔ متعدد کی ورڈس ڈالنے کے بعد ہمیں بی بی سی نیوز (نیچے انگریزی میں دیکھیں ) کا ایک ٹویٹ ملا۔ اسے ستمبر 2015 کو کیا گیا تھا۔ اس میں لکھا تھا کہ اگر میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے رپبلکن نامینیشن کے طور پر نہیں جیت پایا تو جو بھی نامنی ہوگا، اسے حمایت دوں گا۔ ٹرمپ نے عہد نامہ کو آپ نیچے پڑھ سکتے ہیں۔
InVID, BBC News

اس کے بعد ہمیں اس شخص کی سوشل اسکیننگ کرنی تھی، جس نے فیک پوسٹ اپنے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی۔ فیس بک صارف پریم چند کی نیوز فیڈ کو دیکھنے کے بعد سمجھ میں آیا کہ وہ ایک خاص نظریہ کو فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں یہ سامنے آیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل نہیں کی ہے۔ وائرل تصویر فوٹو شاپڈ ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : ڈونلڈ ٹرمپ نے کی نریندر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل
  • Claimed By : Fb User- प्रेम चंद फेसबुक यूजर
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later