X
X

فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی فرضی ٹرک کی تصویر، پہلے بھی ہو چکی ہے وائرل

  • By: Umam Noor
  • Published: May 10, 2019 at 09:55 AM
  • Updated: May 10, 2019 at 10:15 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ٹرک کے پچھے والے حصہ پر ایک میسیج لکھا ہوا ہے۔ ٹرک کے پیچھے لگے بینر پر لکھا ہے، ’’ ڈیزل پر چلتی ہوں بھاڑا صحیح لگاؤں گی۔ مودی جیسے رافیل میں دلالی نہیں کھاؤں گی‘‘۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل ہو رہی تصویر غلط اور  فرضی ثابت ہوتی ہے۔ فوٹوشاپ کی مدد سے اس ٹرک کے پیچھے لگے بینر کے میسیج کو بنایا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پر شیئر کی گئی اس پوسٹ میں لکھا ہوا ہے، ’’ اس ٹرک ڈرائیور کی ہمت کی داد دینی پڑےگی….‘‘۔

اسی پوسٹ کے ساتھ ٹرک کی تصویر شیئر کی گئی ہے

پڑتال

جب ہم نے شیئر کی جا رہی تصویر کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کی تو ہمیں پتہ چلا کہ یہی تصویر مختلف دعوی کے ساتھ پہلے بھی وائرل ہو چکی ہے۔

رواں سال 15 مارچ کو کانگریس کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے یہی تصویر مختلف دعوی کے ساتھ پوسٹ کی گئی تھی۔ کانگریس نے ٹویٹر پر اس میسیج کے ساتھ
‘If you’re awake this ones for you, sadly Modi won’t be reading this’.

ہیش ٹیگ ورلڈ سلیپ ڈے (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ٹرک کی جس تصویر کو شیئر کیا تھا، جس میں لکھا ہوا تھا، ہارن نہ بجائیں، مودی حکومت سو رہی ہے‘‘۔
#WorldSleepDay

رورس امیج کی مدد سے ہمیں پتہ چلا کہ مدھو کشور بھی اس تصویر کو اپنے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے 20 فروری 2018 کو شیئر کر چکی ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے
‘India’s trucks often carry words of earthy wisdom, cheeky humour, philosophical poetry and political commentary. This one speaks volumes!’

تصویر کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ہم نے رورس امیج کی مدد لی اور ہمیں اصل تصویر ملی۔

اصل تصویر میں صاف طور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ جس ٹرک کے پیچھے بینر پر میسیج لکھا ہوا نظر آرہا ہے، اس ٹرک کے پیچھے ایسا کوئی بینر ہی نہیں لگا ہوا ہے۔ ٹرک کے رجسٹریشن پلیٹ پر آر جے۔06 لکھا ہوا نظرآہا ہے، جس کے مطابق یہ گاڑی راجستھان کے بھیل واڑا آر ٹی او سے رجسٹرڈ ہے۔

فوٹوشاپ کی مدد سے اس بینر کو ڈیزائن کر ٹرک کے پیچھے چپکا دیا گیا۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں تھا، جب ایسا کیا گیا ہو۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ تصویر فرضی ثابت ہوتی ہے۔ ہماری پڑتال کے مطابق، جس تصویر کو متعلقہ میسیج کے ساتھ وائرل کیا گیا، وہ اصل نہ ہو کر فرضی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : اس ٹرک ڈرائیور کی ہمت کی داد دینی پڑےگی
  • Claimed By : FB User-Mukesh Kamal
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later