فیکٹ چیک: آنکھ بند کر بات کرتے ہوئے عمران خان کا ویڈیو ایڈیٹڈ اور جیل جانے سے پہلے کا ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ ویڈیو میں آنکھوں کو ایڈٹ کر کے بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویڈیو عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کاہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 11, 2023 at 04:07 PM
- Updated: Aug 11, 2023 at 05:10 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز توشی خانہ معاملہ میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہوئی تین سال کی سزا اور اس کے بعد جیل جانے کے معاملہ کے بعد عمران خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں مسلسل آنکھیں بند کر کے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ جیل کے اندر چند روز میں ہی کچھ اس طرح کا حال ہو گیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ ویڈیو میں آنکھوں کو ایڈٹ کر کے بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویڈیو عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کاہے۔
کیا ہے وائرل ویڈیو میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دو دن میں عمران خان کی حالت کیا ہو گئی ہے اس کی آنکھیں ہی نہیں کھل رہیں اس نے قرآن کریم کیا پڑھنا تھا یوتھیے کہتے جیل میں تلاوت کر رہا کوئی رہنمائی کرے آنکھیں نہ کھلنا کس چیز کی علامت ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو وی نیوز نام کے یوٹیوب چینل پر 1 اگست 2023 کو ایک ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ حالاںکہ اس ویڈیو میں عمران خان کی آنکھوں کو کھلا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو میں آنکھیں مسلسل بند نظر آرہی جس کو لے کر طنز کیا جا رہا ہے۔ وڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’عمران خان کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو‘‘۔ یعنی یہی ویڈیو اصل ہے۔
اصل ویڈیو اور ایڈٹ کی گئی ویڈیو میں صاف طور پر فرق کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق، ،’’اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی دارالحکومت لاہور کی زمان پارک میں واقع ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا ہے‘‘۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور صارف کو 2.8 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ ویڈیو میں آنکھوں کو ایڈٹ کر کے بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویڈیو عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کاہے۔
- Claim Review : دو دن میں عمران خان کی حالت کیا ہو گئی ہے اس کی آنکھیں ہی نہیں کھل رہیں
- Claimed By : Fb User: Adil Murad
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔