فیکٹ چیک: پاکستانی لیڈر کی اس تصویر کو ایڈٹ کر کے چپکائی گئی ہے شراب کی بوتل

ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر غلط ہے۔ اصل تصویر پاکستان کے سیاستداں فضل الرحمان کی ہے اور اس تصویر میں شراب کی بوتل نہیں تھی۔ تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے فوٹو کی میں شراب کی بوتل چپکائی گئی ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستانی لیڈر کی اس تصویر کو ایڈٹ کر کے چپکائی گئی ہے شراب کی بوتل

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں فلائٹ میں بیٹھے شخص کی ٹیبل پر شراب کی بوتل رکھی دیکھی جا سکتی ہے۔ پوسٹ کے حوالے سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس میں شراب کی بوتل رکھی ہوئی ہے۔ وشواس نیوز نے جب اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ اصل تصویر میں شراب کی بوتل نہیں تھی۔ تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے فوٹو میں شراب کی بوتل کو چپکائی گئی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف ’ فالو بیک ٹیم‘ نے 26 ستمبر کو مولانا فضل الرحمان کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ فضل الرحمان کہ چاہنے والے…. جو اسے عالم مانتے ہیں…… مجھے تو لسی لگ رہی ہے…. تمھیں کیا لگتا ہے غالب ‘‘۔

اس پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے اس فوٹو کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس تفتیش میں ہمارے ہاتھ 15 اگست کو جمعیت طلبا اسلام بجاپور نام کے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی یہ تصویر لگی، جو وائرل تصویر سے منسلک تھی۔ حالاںکہ، اس تصویر میں کہیں بھی کوئی شراب کی بوتل نہیں رکھی ہوئی نظر آئی۔

ہمیں شراب کے بغیر یہ تصویر میاں برہان سید نامی ایک اور فیس بک پیج پر ملی۔ پوسٹ کے مطابق تصویر میں شامل شخص پاکستانی سیاستدان فضل الرحمان ہیں۔ وہ پاکستانی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) کے صدر ہیں۔

جب ہم نے ’’پاکستانی سیاستدان فضل الرحمن‘‘ کے مطلوبہ الفاظ کی تلاش کی تو ہمیں فضل الرحمن کی بہت سی اور تصاویر ملی۔ ان تصویروں سے یہ بات واضح ہے کہ وائرل تصویر میں جو شخص موجود ہے وہ پاکستانی سیاستدان فضل الرحمن ہیں۔

ہم نے وائرل کی جا رہی تصویر کی تصدیق کے لئے پاکستان ٹی وی چینل ’24 نیوز ایچ ڈی کراچی ‘میں اسائنمنٹ ایڈیٹر محمد کامران سے رابطہ کی۔ انہوں نے کہا ، ’’یہ تصویر جمیعت علمائے اسلام کے صدر فضل الرحمن کی ہے۔ تصویر 2019 کی ہے۔ شراب پر مشتمل تصویر غلط ہے۔ اصل تصویر میں شراب کی بوتل شامل نہیں تھی۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’فالو بیک ٹیم‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کاتعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر غلط ہے۔ اصل تصویر پاکستان کے سیاستداں فضل الرحمان کی ہے اور اس تصویر میں شراب کی بوتل نہیں تھی۔ تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے فوٹو کی میں شراب کی بوتل چپکائی گئی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts