فیک چیک: ہندوستانی گانے پر رقص کر ہا دولہا نہیں ہے مریم نواز کا بیٹا، وائرل دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز نے جب ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں رقص کرتے ہوئے نظر آرہا شخص مریم نواز کا بیٹا نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Sep 11, 2021 at 05:25 PM
- Updated: Sep 11, 2021 at 05:36 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک دولہا دلہن کو ہندوستانی گانے پر رقص کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ مریم نواز کا بیٹا ہے۔ وشواس نیوز نے جب ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں رقص کرتے ہوئے نظر آرہا شخص مریم نواز کا بیٹا نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ’ مریم تو مریم تھی بیٹا اس سے بھی چار ہاتھ آگئے سب انڈیا کا سوٹ بھی ڈانس بھی گانا بھی کام بھی فیکٹریا بھی دوستی بھی پیار بھی ان سے پاکستان سے صرف پیسا چوری‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو کا تھوڑا بڑا ورژن ایک یوٹیوب چینل پر ملا۔ پراگوں فلمس نام کے اس یوٹیوب چینل پر ویڈیو کو 11اگست2020 کو اپلوڈ کرتے ہوئے تفصیل میں لکھا ہے کہ، ’ہندوستانی اور پاکستان/فارسی شادی میں دلہا دلہن کا زبردست رقص‘۔ اور ساتھ میں دلہن۔دلہا کے انٹاگرام ہینڈل ایٹ پوجا ٹیلر خان اور ایٹ ریضا خان بھی ویڈیو کے ساتھ دی گئی تفصیل میں نظر آیا۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم انٹاگرام پر ایٹ ریضا خان نام کے ہینڈل پر پہنچے۔ وہاں پر ہمیں اسی وائرل ویڈیو والے شخص کی تمام پوسٹس ملیں۔ وائرل ویڈیو کا بڑا ورژن بھی ہمیں 11اگست 2020 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔
مزید تفتیش کرتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ اور ہمیں خوشمگ ڈاٹ کام نام کی ایک ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کا ہی اسکرین شاٹ کے ساتھ ایک آرٹیکل ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ہندوستان کے گجراتی خاندان سے تلعق رکھنے والی پوجا اور پاکستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے ریضا خان نے ہندو اور مسلم دونوں ہی رسومات سے شکاگو میں شادی کی۔ مکمل خبر یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے وشواس نیوز نے ریضا خان سے میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ مریم نواز کے بیٹے نہیں ہیں۔ اور وائرل ویڈیو ان کی شادی کا ہے جو گزشتہ سال ہوئی تھی۔ انہوں نے وشواس نیوز کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل کا لنک بھی شیئر کیا جس میں ان کی شادی کے اور بھی تمام ویڈیو دیکھے جا سکتے ہیں۔
نیوز سرچ میں ہارے ہاتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے کیا گیا ایک ٹویٹ لگا۔ اس میں ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کا کارڈ شیئر کیا ہوا ملا۔ کارڈ کے مطابق مریم نواز کے بیٹے کی شادی 11 اگست 2021 کو تھی جبکہ وائرل ویڈیو 2020 کا ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنےو الے فیس بک پیج بونگیاں کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو40,954 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے جب ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو میں رقص کرتے ہوئے نظر آرہا شخص مریم نواز کا بیٹا نہیں ہے۔
- Claim Review : مریم تو مریم تھی بیٹا اس سے بھی چار ہاتھ آگئے سب انڈیا کا سوٹ بھی ڈانس بھی گانا بھی کام بھی فیکٹریا بھی دوستی بھی پیار بھی ان سے پاکستان سے صرف پیسا چوری
- Claimed By : بونگیاں
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔