X
X

فیکٹ چیک: کابل قبضہ کے بعد طالبان نے نہیں دی ہندوستان کو دھمکی، وائرل ویڈیو پرانی ہے

وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2019 سے سوشل میڈیا پرموجود ہے اور اس کا افغانستان میں حال میں ہوئے طالبان کے قبضہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں طالبان نے افغانستان قبضہ کے بعد ہندوستان کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے، وائرل دعوی غلط ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 27, 2021 at 04:16 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ افغانستان پر ہوئے طالبان کے قبضہ کےبعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک گروپ کے لوگوں کو ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سن سکتا ہے کہ اگر ہندوستان نے ’پاکستان کو کوئی نقصان پہنچایا تو وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ کشمیر تو چھوٹا سا حصہ ہے ہم نے افغانستان کو فطح کیا’۔ اب اسی ویڈیو کو حال میں افغانستان پر ہوئے طالبان کے قبضہ کے بعد یہ کہتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے کہ طالبان نے ہندوستان کو دھمکی دی ہے۔ وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2019 سے سوشل میڈیا پرموجود ہے اور اس کا حالیہ تبدیلیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں طالبان نے افغانستان قبضہ کے بعد ہندوستان کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے، وائرل دعوی غلط ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے اسی وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھاڈ ’ طالبان کی بھارت کو دھمکی‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے پھر انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں یہ ویڈیو ہمیں ’مغیس الرحمان‘ نام کے فیس بک صارف کی جانب سے 23فروری 2019 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے صارف نے لکھا ہے، ’افغان طالبان کی بھارت کو دھمکی. اگر تم نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم تمہارا کا وہ حال کر دیں گے جو امریکہ روس کا کیا .جنرل حمید مرحوم و مغفور نے بہت ہی تاریخی جملے ادا کئے تھے کہ۔۔۔۔۔یاد رکھو طالبان کبھی بھی پاکستان کے دشمن نہیں ہوسکتےاورجو پاکستان کے دشمن ہیں وہ کبھی بھی طالبان نہیں ہوسکتے۔۔۔‘‘۔ اس ویڈیو کو اپ لوڈ کی گئی تاریخ سے یہ تو واضح ہو گیا کہ یہ حالیہ طالبان کا ویڈیو نہیں ہے، بلکہ ایک پرانا ویڈیو ہے جسے تناظر سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو کی تفتیش کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہی ویڈیو ڈیلی ہم سفر نام کے ایک پاکستانی فیس بک پیج پر 23فروری 2019 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہ ویڈیو ہمیں متعدد یوٹیوب چینل پر بھی 2019 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ ہر جگہ ویڈیو کو طالبان کی بتاتے ہوئے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

تمام سرچ کے بعد بھی ہمیں یہ ویڈیو کسی بھی قابل اعتماد ویب سائٹ یا یوٹیوب ویڈیو چینل پر نہیں ملا۔ وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکتا ہے یہ ویڈیو اصل میں کب کا ہے یا ویڈیو میں نظر آرہے لوگ کون ہیں جو ہندوستان کو دھمکی دے رہے ہیں۔ حالاںکہ یہ صاف ہے کہ یہ ویڈیو پرانا ہے اور حال میں طالبان کے کابل قبضہ کے بعد کا نہیں ہے۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننےکی کوشش کی کہ کیا طالبان نے افغانستان پر اپنے قبضہ کے ہندوستان کو کوئی دھمکی دی ہے۔ سرچ میں ہمیں این ڈی ٹی وی کی 18 اگست 2021 کو شائع ہوئی ایک خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق طالبان کے ترجمان جبی اللہ مجاحد نے افغانستان پر قبضہ کے بعد پہلی بار پریس کانفریسن کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو طالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر 11 اگست 2021 کو شائع ہوئی ایک خبر ملی۔ اس میں انڈیا ٹوڈے کے استھ ایک خصوصی انٹرویو میں، طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ طالبان ہندوستان اور پاکستان مابین چل رہی کی دشمنی کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے اٹرنیشنل افیئرس صحافی، مشرق وسط معاملوں کے ماہر اور یونی ورسٹی آف وارسا کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل رلیشنس کے وزیٹنگ فیکلٹی سوربھ شاہی کے ساتھ شیئر کیا۔ سوربھ نے ہمیں بتایا کہ افغانستان پر طالبان کے ہوئے قبضہ کے بعد ہندوستان کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔ اگر ایسی کوئی دھمکی یا پیغام دیا ہوتا تو طالبان اپنے چینل سے دیتا۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ طارق رفیق پاکستان کے لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور 22ہزار سے زائد لوگ اسے فالوو کرتےہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو فروری 2019 سے سوشل میڈیا پرموجود ہے اور اس کا افغانستان میں حال میں ہوئے طالبان کے قبضہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں طالبان نے افغانستان قبضہ کے بعد ہندوستان کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے، وائرل دعوی غلط ہے۔

  • Claim Review : طالبان کی بھارت کو دھمکی
  • Claimed By : Tariq Rafi
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later