فیکٹ چیک: اس تصویر میں سبرمنیم سوامی اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں بلکہ کچھ پرستاروں کے ساتھ ہیں

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں سبرمنیم سوامی کو کچھ مسلم خواتین کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں سبرمنیم سوامی مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ لکھے کیپشن کے مطابق سبرمنیم سوامی اپنی بیٹی اور نواسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی بلکل غلط ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں سبرمنیم سوامی اپنی بیٹی اور نواسی کے ساتھ نہیں بکلہ کچھ مسلم پرستاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دعویٰ

تصویر میں دعوی کیا گیا ہے ’’دن رات مسلمانوں کے خلاف بولنے والے بی جے پی لیڈر سبرمنیم سوامی اپنی بیٹی اور نواسی کے ساتھ‘‘۔

فیکٹ چیک

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کا گوگل رورس امیج سرچ کیا اور پایا کہ اسے سب سے پہلے جگدیش شیٹی نام کے ایک شخص نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے 4 مئی 2018 کو ٹویٹ کیا تھا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ بنگلورو ایئرپورٹ ہے اور کچھ ملسم خواتین ڈاکٹر سبرمنیم سوامی کے ساتھ تصویر کھینچوا رہی ہیں کیوں کہ وہ ان کی پرستار ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ جگدیش شیٹی وراٹ ہندوستان سنگم کے نیشنل جنرل سکریٹری ہیں۔ اور سبرمنیم سوامی وراٹ ہندوستان سنگم کے فاؤنڈر پریزیڈنٹ ہیں۔

اس موضوع میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے جگدیش شیٹی سے فون پر بات کی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے یہ تصویر بنگلورو ایئرپورٹ کے باہر 4 مئی 2018 کو کھینچی تھی۔ اس وقت جب سبرمنیم سوامی ایئر پورٹ کے باہر کھڑے تھے تو کچھ ملسم خواتین نے ان کے ساتھ فوٹو کھینچوائی تھی۔

انہوں نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ اس وقت سبرمنیم سوامی بنگلورو سے کولکاتہ ٹائمس ناؤ کے ایک ڈبیٹ میں حصہ لینے کے لئے گئے تھے۔

ہم نے سرچ کیا تو پایا کہ 5 مئی 2018 کو سبرمنیم سوامی ٹائم ناؤ کے ایک ڈبیٹ میں شرکت کرنے کولکاتہ پہنچے تھے۔

اس تصویر کو مرلیدھر گپتا (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔
Murlidhar Gupta

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی بلکل غلط ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں سبرمنیم سوامی اپنی بیٹی اور نواسی کے ساتھ نہیں بلکہ کچھ مسلم پرستاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts