فیکٹ چیک: کورونا سے جوڑے شیوراج سنگھ کے بیان کو غلط حوالے کے ساتھ کیا جا رہے وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا کورونا سے منسلک بیان آدھا۔ ادوھرا وائرل ہو رہا ہے۔ اسے جان بوجھ کر ِغلط حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کا ایک مبینہ بیان وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سردی، زکام اور بخار سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’سورج ’پنور‘ نے 2 مئی کو ایک پوسٹ اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: ’’مدھیہ پردیش کے نئے ڈاکٹر شیو راج سنگھ چوہان کہہ رہے ہیں کہ سردی زکام بخار کو ہی کورونا کہتے ہیں مطلب دنیا بھر میں سردی زکام بخار سے 2 لاکھ 39 ہزار لوگوں کی موت ہو گئی۔ تالیاں رکنی نہیں چاہئے شیو راج سنگھ کے لئے‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل پوسٹ کی حقیقت جاننے کے لئے گوگل سرچ کی مدد لی۔ ہم نے ’کورونا سردی۔زکام اور بخار سے زیادہ کچھ نہیں‘ کی ورڈ کے ساتھ سرچ کرنے کی کوشش کی۔ ہمیں ایک فیس بک پوسٹ ملی۔ اس سے ہمیں پتہ چلا کہ آج تک کے ای ایجنڈہ تقریب میں شیو راج سنگھ چوہان کا انٹرویو آیا تھا۔

اس کے بعد ہم نے آج تک کے یوٹیوب چینل پر اس تقریب کو سرچ کیا۔ ہمیں 1 مئی کو اپ لوڈ ایک ویڈیو ملا۔ اس میں ملک کے دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کی گئی تھی۔

کل 1:58 گھنٹے سے 1:59 گھنٹے کے درمیان ہمیں شیو راج سنگھ چوہان کی وہ باتیں سننے کو ملیں، جس میں سے کچھ حصےکو کاٹ کر غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ شیو راج سنگھ چوہان اس انٹرویو میں کہتے ہیں، ’’اگر وقت پر کورونا کا علاج کر لیا تو یہ سردی، زکام اور بخار سے زیادہ کچھ ہے ہی نہیں، کیوں کہ لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ رہے ہیں، لیکن چھپا لیا تو آپ بھی مارے جاؤگے اور اپنے خاندان کے اراکین کو شہر کے لوگوں کو بھی پریشانی میں ڈالو گے‘‘۔

ویڈیو یہاں دیکھیں۔

اس کے بعد ہم نے مدھیہ پردیش کے اس وقت کے تعلقات عامہ کے کمشنر پی نرہری سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا کہ کچھ لوگ وزیر اعلی کے انٹرویو کو غلط طریقے سے وائرل کر رہے ہیں۔ یہ فرضی ہے مکمل طور پر غلط ہے۔

وائرل کی جا رہی پوسٹ میں کورونا وائرس سے جوڑا ایک ڈیٹا بھی دیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد جاننے کے لئے ہم ڈبلوب ایچ او کی ویب سائٹ پر گئے۔ عالمی صحت ادارے کی ویب سائٹ پر 16 مئی شائع ہوا ڈیٹا کے مطابق، اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 302 059 لوگوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

              ڈس کلیمر، اعلامیہ دست برداری: وشواس نیوز کی کورونا وائرس (کووڈ-19) سے منسلک فیکٹ چیک خبروں کو پڑھتے یا اسے شیئر کرتے وقت آپ کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ جن اعداد و شمار یا ریسرچ متعقلہ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے، وہ مسلسل بدل رہے ہیں۔ بدل اسلئے رہے ہیں کیوں کہ اس وبا سے جڑے اعداد و شمار (متاثرین اور ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد، اس سے ہونے والی اموات کی تعداد) میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کا ویکسین بننے سے منسلک چل رہے تمام ریسرچ کے پختہ نتائج آنے باقی ہیں، اور اس وجہ سے علاج اور بچاؤ کو لے کر فراہم کردہ اعداد و شمار میں بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ اسلئے ضروری ہے کہ خبر میں استعمال کئے گئے ڈیٹا کو اس کی تاریخ سے جوڑ کر دیکھا جائے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف سورت پنوار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا کورونا سے منسلک بیان آدھا۔ ادوھرا وائرل ہو رہا ہے۔ اسے جان بوجھ کر ِغلط حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts