وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر بجرنگ دل کے احتجاج کی نہیں بلکہ مہاراشٹرا کے ہنگولی میں شیو سینا کی جانب سے حکومت اور پیٹرول ڈیزل کی اضافی قیموں کے خلاف ہوئی ریلی کی ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں بہت سے لوگوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ اترپردیش میں بجرنگ دل نے کسانوں کی حمایت میں ریلی کی ہے اور یہ مرکزی حکومت کے مخالف نعرہ لگائے ہیں۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ جس تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے اس کا برجنگ دلڈ اترپردیش یا کسان آندولن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر شیو سینا کی جانب سے مہاراشٹار کے ہنگولی میں پیٹرول کی اضافی قیمتوں کے سبب کی گئی ریلی کی ہے۔ تصویر میں شیو سینا کے ہنگولی ضلع کے ایم ایل اے سنتوش بنگر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فیس بک صارف اشوک موانی نے ایک تصویر کو اپ لوڈ کیا جس میں کچھ لوگوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں تصویر کے اندر لکھا ہے، ’’اترپردیش میں بجرنگ دل نے کسان مخالف کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا ‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو تلاش کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ’وینے دوبے ایف سی‘ نام کے فیس بک پیج پر اسی مظاہرہ کا ایک ویڈیو لگا، جس کو وائرل فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ کل 30 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ہمیں 22سیکنڈ کے فریم پر ایک بینر نظر آیا جس میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکر، شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کی تصویر نظرآئی۔ وہیں ویڈیو میں لوگوں کو اضافی پیٹرول قیمتوں اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو غور میں ہمیں کچھ جھنڈے بھی نظر آئے۔ غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا جھنڈوں کا شیپ دو ترفا تیکونا ہے۔ نیوز سرچ میں ہم نے پایا کہ یہ جھنڈا شیو سینا کا ہے۔ نیچے دئے گئے کولاج میں آپ دونوں کے موازنہ کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اب ہم نے متعدد مناسب کی ورڈس ڈال کر گوگل نیوز سرچ کیا اور ہمیں 5 فروری 2021 کو ٹی وی 9 بھارتورش مراٹھی کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا نیوز بولیٹن لگا۔ اس میں ہمیں وائرل ویڈیو کا ایک حصہ نظر آیا۔ بتائی گئی معلومات کے مطابق شیو سینا کی جانب سے اضافی ایندھن قیمتوں کی سبب ریلی نکالی گئی۔ مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں۔
سنمزید سرچ میں ہمارے ہاتھ ’گھر کلچر نیوز‘ نام کا یوٹیوب چینل پر 5فروری 2021 کو اپ لوڈ کیا گیا ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ مراٹھی زبان میں دی گئی تفصیل میں لکھا ہے، ’’مودی حکومت چور ہے نعرہ بازی، ضلع ہنگولی کے شیو سینا ایم ایل اے سنتوش بنگر‘‘۔
اب ہم نے ویڈیو میں نظر آرہے شیو سینا کے ایم ایل اے سنتوش بانگر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس تصویر میں وہ ہی ہیں۔ اور یہ ریلی اضافی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے سبب ہوئی تھی۔ بجرنگ دل اور کسان سے جڑا دعوی فرضی ہے‘‘۔ سنتوش ڈانگر نے اسی ریلی سے جڑے اور بھی دیگر ویڈیو وشواس نیوز کے ساتھ شیئر کئے۔
پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف اشوک موانی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق جلندھر سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر بجرنگ دل کے احتجاج کی نہیں بلکہ مہاراشٹرا کے ہنگولی میں شیو سینا کی جانب سے حکومت اور پیٹرول ڈیزل کی اضافی قیموں کے خلاف ہوئی ریلی کی ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں