فیکٹ چیک: ششی تھرور کی 15 ماہ پرانی تصویر غلط حوالے کے ساتھ ہوئی وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Jun 20, 2019 at 05:27 PM
- Updated: Aug 30, 2020 at 01:25 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کی ایک پرانی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جب پاکستان ٹیم کھیل رہی تھی، تب ششی تھرور پاکستانی کھلاڑیوں کی بیویوں کے ساتھ فوٹو کھینچا رہے تھے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔ جس تصویر کو پاکستانی کھلاڑیوں کی بیویوں کی بتایا جا رہا ہے، وہ اندور کی تقریبا ایک سال پرانی تصویر ہے۔ ششی تھرور کے ساتھ نظر آرہی خواتین بزنیس ومین ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
ششی تھرور سے جڑی فرضی پوسٹ فیس بک سے لے کر ٹویٹر تک پر وائرل ہو رہی ہے۔ روپنین درک (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ٹویٹر ہینڈل پر ششی تھرور کی پرانی تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا گیا: جب پاکستان 117/1 کھیل رہا تھا، تب دوسری طرف ششی تھرور پاکستانی کھلاڑیوں کی بیویوں کے ساتھ فوٹو کھینچا رہے تھے‘‘۔
@roopnayandarak
اس کے علاوہ فیس بک پیج جنتا ہولدار(نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے فیس بک پیج پر بھی اس تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا گیا۔ ایسے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ششی تھرور کی تصویر کو غلط حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
@JanataHawaldar
پڑتال
وشواس ٹیم نے سب سے پہلے وائرل ہو رہی پوسٹ کو غور سے دیکھنے کے بعد ششی تھرور کے ٹویٹر ہینڈل (نیچے ٹویٹر ہینلڈ دیکھیں)کو اسکین کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لئے ہم نے ان ویڈ ٹول (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی مدد لی۔ اس میں ہم نے ششی تھرور کے ٹویٹر ہینڈل کے علادہ متعقلہ کی ورڈ ٹائپ کر کے سرچ کیا۔
@ShashiTharoor, InVID
آخر کار ہمیں ششی تھرور کا ایک پرانا ٹویٹ مل گیا۔ 18 فروری 2018 کو اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر کے ساتھ ششی تھرور نے لکھا تھا
With the women of Indore’s Entrepreneurs’ Organisation after a three-hour interaction tonight. (But the men asked most of the questions.)
فرضی پوسٹ وائرل ہونے پر کانگریس کے قومی ترجمان اکھیلیش پرتاپ سنگھ کہتے ہیں کہ یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ ایسی حرکت کون کرتا ہے۔ حتاش اور مایوس لوگوں کی پوری ٹرول آرمی ہے۔ یہی لوگ کانگریس اور اس کے لیڈران کو بدنام کرنے کے لئے فرضی پوسٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
حقیقت کا پتہ لگانے کے بعد وشواس ٹیم نے فرضی پوسٹ کو وائرل کرنے والے جنتا ہولدار نام کے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کی۔ اس پیج کو 1479 لوگ فالو کرتے ہیں۔ 4 اگست 2018 کو بنایا گیا یہ پیج ایک خاص آئڈیولاجی کو فالو کرتا ہے۔
نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ ششی تھرور کی جس تصویر کو پاکستانی کھلاڑیوں کی بیوی کے ساتھ بتا کر وائرل کیا گیا ہے، دراصل وہ 18 فروری 2018 کی اندور کی تصویر ہے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : جب پاکستان ٹیم کھیل رہی تھی، تب ششی تھرور پاکستانی کھلاڑیوں کی بیویوں کے ساتھ فوٹو کھینچا رہے تھے
- Claimed By : JantaHawaldar
- Fact Check : جھوٹ