X
X

فیکٹ چیک: کورونا وائرس وبا میں سچن تیندولکر نے عطیہ کئے تھے 50 لاکھ روپیے، وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ سچن تیندولکر نے کورونا وائرس میں 50 لاکھ روپیے عطیہ کئے تھے۔ وہیں امریکی پاپ سنگر ریحانہ نے 10 لاکھ ڈالر نہیں بلکہ 5 ملین ڈالر یعنی 50 لاکھ ڈالر کورونا سے راحت کے لئے دئے تھے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 6, 2021 at 07:28 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر امریکی پاپ سنگر ریحانہ اور کرکٹر سچن تیندولکر سے جڑا ایک دعوی وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ریحانہ نے کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کئے ہیں جبکہ سچن تیندولکر نے کوئی رقم نہیں دی۔ وشواس نیوز نے دعوی کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ سچن تیندولکر نے مارچ 2020 میں 50 لاکھ روپیے کورونا وائرس کے لئے عطیہ کئے تھے، جس میں ان کی جانب سے 25 لاکھ روپیے مہاراشٹرا حکومت اور 25 لاکھ روپیے مرکزی حکومت کو دئے تھے۔ اس کے علاوہ پاپ گلوکارہ ریحانہ نے 10 لاکھ ڈالر نہیں بلکہ 5 ملین ڈالر کورونا بچاؤ کے لئے عطیہ کئے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف ’مینک یادو‘ نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا،’ ریحانہ نے کورونا راحت کے لئے 10لاکھ ڈالر دئے تھے، سچن نے اپنے ملک کے لوگوں کو کورونا وبا کے دور میں ایک روپیے بھی نہیں دیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا اغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے پاپ سنگر ریحانہ سے منسلک دعوی کو سرچ کیا۔ گوگل نیوز سرچ میں ہمیں 22 مارچ 2020 کو ٹائمس آف انڈیا پر شائع ہوئی ایک خبر لگی۔ جس میں بتایا گیا کہ ریحانہ نے 5 ملین یو ایس ڈالر کورونا وائرس کے راحت میں عطیہ کئے۔ مذکورہ خبر کو بزنیس اسٹینڈرڈ، دا کوینٹ، ویگ ڈاٹ کام اور فوربس ڈام پر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

وائرل کئے جا رہے دعوی کے مطابق ریحانہ نے کورونا وائرس میں 10 لاکھ ڈالر عطیہ کئے ہیں، جبکہ ہم نے پایا کہ یہ مکمل طور پر صحیح نہیں ہے، ریحانہ کی نتظیم نے 5 ملین ڈالر یعنی 50 لاکھ ڈالر عطیہ کئے تھے۔

اب باری تھی کرکٹر سچن تیندولر سے مسنلک دعوی کی تفتیش کی۔ نیوز سرچ میں ہمیں 27 مارچ 2020 کو ہندوستان ٹائمس کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر ملی۔ جس میں بتایا گیا کہ سچن تیندولکر نے کووڈ-19 کے لئے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ اورمہاراشٹرا حکومت کے ریلیف فنڈ میں 25-25 لاکھ دینے کا فیصلہ کیا۔ خبر کو ہندوستان ٹائمس اور لائو ہندوستان پر پڑھ سکتے ہیں۔

ہمیں 27 مارچ 2020 کو کیا گیا اے این آئی کا ایک ٹویٹ بھی ملا جس میں بتایا گیا کہ سچن تیندولکر نے کورونا وبا کے دور میں 50 لاکھ عطیہ دینے کا علان کیا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے ہمارے ساتھ دینک جاگرن میں سپورٹس کارسپانڈینٹ ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ اور انہوں نے سچن تیندولکر کے قریبی کے حوالے سے بتایا کہ سچن نے مارچ 2020 میں لاک ڈاؤن کے وقت 50 لاکھ روپیے عطیہ کئے تھے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف مینک یادو کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو ساڑھے گیارہ ہزار صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ سچن تیندولکر نے کورونا وائرس میں 50 لاکھ روپیے عطیہ کئے تھے۔ وہیں امریکی پاپ سنگر ریحانہ نے 10 لاکھ ڈالر نہیں بلکہ 5 ملین ڈالر یعنی 50 لاکھ ڈالر کورونا سے راحت کے لئے دئے تھے۔

  • Claim Review : صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ریحانہ نے کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے 10 لاکھ ڈاکٹر عطیہ کئے ہیں جبکہ سچن تیندولکر نے کوئی رقم نہیں دی
  • Claimed By : Mayank Yadav
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later