نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ آج کل سوشل میڈیا پرایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک فوٹو کولاج دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کولاج میں وراٹ کوہلی، سچن تندولکر، سنی دیول اور گوتم گمبھیر کی تصویر ہے۔ ہماری تفتیش میں ہم نے پایا کہ شیئر کی جا رہی تصاویر میں سے کچھ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور کچھ تصاویر پرانی ہیں۔
وائرل ہو رہے فوٹو کولاج میں وراٹ کوہلی نریندر مودی سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور ان کے گلے میں بی جے پی لکھا ہوا ایک اسکارف پڑا ہے اور ان کے سر پر بی جے پی لکھی ہوئی ٹوپی ہے۔ اسی فوٹو کولاج میں سچن تندولکر بھی ہیں جن کے پیچھے ایک اورنج کلر کے وال پیپر پر بی جے پی کا انتخابی نشان کمل کا پھول بنا ہے۔ اس کولاج میں استعمال کی جا رہی تیسری تصویر میں سنی دیول کو دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے گلے میں بی جے پی کا اسكارف ہے۔ چوتھی تصویر میں کرکٹر گوتم گمبھیر ہیں جن کے پیچھے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی نشان بنا ہوا ہے۔
تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں لکھا ہے۔ ’پپو والے دور رہیں صرف بی جے پی والے بی جے پی لکھ کر حمایت کریں‘۔
اس تصویر کو اب تک 11 ہزار لائکس ملے ہیں اور 42000 بار شیئر کیا گیا ہے۔
ہم نے اپنی تفتیش کے لئے سب سے پہلے ان چاروں تصاویر کے مختلف اسکرین شاٹ لیے اور ان کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔
اس کالاج میں سب سے پہلے وراٹ کوہلی کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جس میں انہوں نے گلے میں بی جے پی لکھا اسکارف ڈالا ہے اور سر پر بی جے پی لکھی ہوئی ایک ٹوپی پہنی ہے۔ اس تصویر میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ ہم نے اس تصویر کا ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اے این آئی (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا ایک ٹویٹ ملا جس میں اس تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ تصویر تب کی ہے جب انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی اپنے رسیپشن کا کارڈ دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے خود گئے تھے۔
@ANI
اس فوٹو کولاج میں دوسری تصویر سچن تندولکر کی ہے۔ اس تصویر کو ریورس امیج سرچ کرنے پر ہم نے پایا کہ یہ تصویر اصل میں اس وقت کی ہے جب سچن تندولکر اپنی 42ویں سالگرہ پر سدھی ونايك مندر گئے تھے۔ اس تصویر کو فوٹوشاپ کرکے پیچھے کمل کے پھول لگائے گئے ہیں۔
اس لنک میں تیسری تصویر سنی دیول کی ہے۔ اس تصویر میں سنی دیول کے گلے میں بی جے پی کا اسکارف پڑا ہے۔ اپنی تفتیش میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر 2014 کی ہے جب سنی دیول نے بی جے پی کے امیدوار ستیہ پال سنگھ کے لیے باغپت اسمبلی حلقہ میں کمپیننگ کی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ سنی دیول نے 23 اپریل 2019 کو بی جے پی جوائن کر لی ہے۔
اس کولاج میں چوتھی تصویر گوتم گمبھیر کی ہے۔ اپنی تفتیش میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر اصل میں 2014 لوک سبھا انتخابات کی ہے جب گوتم گمبھیر نے ارون جیٹلی کے لئے امرتسر میں کمپیننگ کی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ گوتم گمبھیر نے 22 مارچ 2019 کو بی جے پی جوائن کر لی ہے۔
اس تصویر کو سوامی سنجیو (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام كے فیس بک یوزر نے آئی سپورٹ یوگی (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے فیس بک پیج پر شیئر کیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس پیج کے 889,908 ممبرس ہیں۔
I Support Yogi, Swami Sanjeev
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ شیئر کی جا رہی تصاویر میں سے کچھ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور کچھ تصاویر پرانی ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔