فیکٹ چیک: آدتیہ ٹھاکرے اجمیر شریف درگاہ اکتوبر میں نہیں، جون میں گئے تھے
- By: Umam Noor
- Published: Oct 31, 2019 at 05:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر شیو سینا کے آدتیہ ٹھاکرے کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے بعد آدتیہ ٹھاکرے وزیر اعلی بننے کی منت مانگنے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے گئے تھے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پوسٹ فرضی ثابت ہوئی ہے۔ وہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد اجمیر شریف کی درگاہ پر نہیں گئے تھے، بلکہ اس سے قبل رواں سال جون میں زیارت کرنے گئے تھے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
اس پوسٹ کو راج شیکھر نام کے صارف نے 27 اکتوبر کو شیئر کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے، ’’سی ایم بننے کی منت مانگنے شیو سینا کا راہل گاندھی آج اجمیر شریف درگاہ پہنچا‘‘۔
اس کے ہی آدتیہ ٹھاکرے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ اس میں وہ سر پر صافہ باندھے ہوئے کچھ لوگوں کے بیچ نظر آرہے ہیں۔
پڑتال
گزشتہ روز مہاراشٹر کی ورلی سیٹ سے ایم ایل اے بنے آدتیہ ٹھاکرے کے بارے میں پوسٹ ہونے کی وجہ سے ہم نے اس کی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ گوگل پر سرچ امیج کی مدد سے ہم نے اس پوسٹ میں دی گئی تصویر کو سرچ کیا۔
ہمیں ویجوئل سیمیلر امیجز میں متعدد تصاویر نظر آئیں۔ تصویر کو کلک کرنے پر ہمیں پرو کیرالہ ڈاٹکام ویب سائٹ کا لنک ملا۔ اس میں آدتیہ ٹھاکرے کی وہی تصویر ملی۔ اس تصویر میں آدتیہ ٹھاکرے لوک سبھا انتخابات کے بعد اجمیر شریف درگاہ پر زیارت کرنے گئے تھے۔ یہ تصویر رواں سال 8 جون کی ہے۔ اسی طرح کئی لنک ملے، جس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ وہ 8 جون کو اجمیر شریف کی درگاہ پر گئے تھے۔
پڑتال کے دوران ہمیں انڈیا ٹی وی کا بھی ایک ویڈیو ملا۔ اس میں آدتیہ ٹھاکرے کو اجمیر درگاہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو 8 جون 2019 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے نتائج 24 اکتوبر کو آئے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انتخابات کے بعد اجمیر شریف کی درگاہ نہیں گئے تھے۔
معاملہ کی تہہ میں جانے کے لئے ہم نے آدتیہ ٹھاکرے سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد وہ گھر سے نہیں نکل پائے ہیں۔ اجمیر شریف درگاہ جانے کا دعویٰ پوری طرح فرضی ہے۔
اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف راج شیکھر کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق مدھیہ پردیش کے ریوا سے ہے وہیں اس پروفائل سے زیادہ تر سیاسی پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔
نتیجہ: آدتیہ ٹھاکرے لوک سبھا انتخابات کے بعد اجمیر شریف درگاہ پر گئے تھے، نہ کہ گزشتہ روز ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد۔ وائرل پوسٹ کا دعویٰ فرضی ہے۔
- Claim Review : CM बनने की मन्नत मांगने शिवसेना का राहुल गांधी अजमेर शरीफ दरगाह पहुंचा
- Claimed By : FB User- Raaj Shekhar
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔