فیکٹ چیک:جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں مولانا اظہر صوبیدار نے نہیں کی قران کی تلاوت، وائرل دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ امام اظہر صوبیدار کے ذریعہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں قرآن کی تلاوت کرنے کی دعوی فرضی ہے۔ مولانا اظہر نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کو خارج کیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)- سوشل میڈیا پر مولانا اظہر صوبیدار اور امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تصویر کو صارفین شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے شروع میں مولانا اظہر صوبیدار نے قران شریف کی تلاوت کی۔

وشواس نیوز نے وائرل کی جا رہی پوسٹ کی تفتیش میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں مولانا اظہر صوبیدار نے قران کی تلاوت نہیں کی۔ حالاںکہ امریکی روایات کے مطابق مذہبی رہنماؤں کو دعائیں دینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا، جس میں مولانا اظہر نے ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعہ شرشکت کی تھی اور نومنتخب حکومت کے حق میں دوعائیں کی تھیں، لیکن قران کی تلاوت کرنے جیسا دعوی فرضی ہے۔ علاوہ ازیں جس تصویر کے ساتھ یہ فرضی دعوی کیا جا رہا ہے وہ 2018 کی تصویر ہے حلف برداری تقریب کی نہیں۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا اظہر صوبیدار نے بھی وائرل دعوی کو غلط قرار دیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’باجیو تیز نیوز‘ نے جو بائیڈن اور مولانا اظہر صوبیدار کی ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’’آج امریکہ کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب تھی، اس تقریب میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والے، اور تقریب کے شروع میں تلاوت کرنے والے، ہمارے مولانا اظہر صوبیدار صاحب تھے۔مولانا دارالعلوم ڈیوزبری (تبلیغی مرکز، انگلینڈ) کے فاضل ہیں۔آج حضرت مولانا الیاس کاندھلوی صاحب کی محنت کا رنگ نظر آیا، کہ تبلیغ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج امریکہ جیسی سپر پاور کی سب سے بڑی تقریب میں کلمہ حق بلند کرنے والے اسی تبلیغی جماعت کی محنت کے پیداوار ہیں۔اللہ ہمارے اس تبلیغ کے کام کو فتنوں سے محفوظ رکھے۔فللہ الحمد‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے جو بائیڈن کے ساتھ نظر آرہے شخص امام اظہر سے جڑی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اپنے نیوز سرچ میں ہم نے پایا کہ مولانا اظہر صوبیدار امریکہ، کے فرسکو، ٹیکسس سے تعلق رکھتے ہیں اور ٹیکسس کی اسلام اسوسی ایشن آف کولن کنٹری، پلانو مسجد کے امام ہیں۔ اس کے علاوہ وہ روحانی کاروباری اور مشیر ہیں۔

اب ہم نے وائرل تصویر کے اصل زرائع کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ آئی اظہر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کے پہلے پیج پر ہی وائرل تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی تفصیل کے مطابق مذکورہ تصویر 24 مئی 2018 کی ہے۔

اہم نے گوگل نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب امام اظہر کی قران تلاوت سے شروع ہوئی تھی۔ کافی دیر سرچ کے بعد بھی ہمارے ہاتھ ایسی کوئی قابل اعتماد خبر یا ویڈیو نہیں لگا جو اس دعوی کو صحیح ثابت کرتا ہو۔

مزید سرچ میں ہمیں کیتھرڈل ڈاٹ او آر جی کے پیج پر 19 جنوری 2021 کو شائع ہوا ایک آرٹیکل لگا۔ جس میں بتایا گیا کہ واشنگٹن کا نیشنل کیتھرڈل، امریکی صدر کی حلف برداری کے دوسرے دن یعنی 21 جنوری کو ایک تقریب منعقد کر رہا ہے جس میں تمام مذاہب کے رہنما نومنتخب حکومت کے حق میں دعائیں کریں گے۔ خبر میں مدعو کئے گئے مذہبی رہنماؤں کی فہرست میں ہمیں امام اظہر کا بھی نام نظر آیا۔ حالاںکہ اس آرٹیکل میں ہمیں کہیں بھی قرآن کی تلاوت کرنے جیسی کوئی معلومات نہیں ملی۔

اب سرچ میں ہم نے اس پریئر سروس کے ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں ’بائڈن اناگرل کمیٹی کے پیج پر شیئر کیا گیا یہ ویڈیو ملا جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں کو نو منتخب حکومت کے لئے دعائیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں 34 مینٹ13 سیکنڈ سے لے کر 35 مینٹ 56 سیکنڈ کے درمیان امام اظہر صوبیدرا کو بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اس پوری وقفے میں وہ امریکی نومنتخب حکومت کو دعائیں دیتے ہوئے نظر آئے۔ حالاںکہ ویڈیو میں ہمیں انمیج نیویارک کی سینئر ایڈوائزر اور مسلم اسپیکر ڈاکٹر ڈیبی المونٹیزر اس تقریب میں اپنی بات کو قرآن کی ایک آیت کے ذریعہ کہتی ہوئی نظر آئیں۔

وشواس نیوز نے پوسٹ کی تصدیق کے لئے مولانا اظہر صوبیدار سے رابطہ کیا اور انہیں وائرل کئے جا رہے دعوی سے منسلک جانکاری دی۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ،’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حلف برداری کے دن نا میں نے اور نا ہی کسی اور نے قرآن کی تلاوت کی تھی۔ یہ دعوی غلط ہے‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ، ’’ روایات کے مطابق حلف برداری کے اگلے روز یعنی 21 جنوری کو اناگرل نیشنل پریئر سروس منعقد کی گئی تھی اور اس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی اور میں واحد امام تھا‘‘۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’بجاور تیز نیوز‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو194,803 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں پیج پاکستان کے خیبر پختنخوا صوبے سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ امام اظہر صوبیدار کے ذریعہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں قرآن کی تلاوت کرنے کی دعوی فرضی ہے۔ مولانا اظہر نے بھی وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے وائرل دعوی کو خارج کیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts