فیکٹ چیک: مختار عباس نقوی نے نہیں تبدیل کیا مذہب، وائرل پوسٹ فرضی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ مختار عباس نقوی کے مذہب تبدیل کرنے کی بات پوری طرح فرضی ہے۔ 21 ستمبر کو سری سری سواتمانندیندر سرسوتی مہاسوامی نے مرکزی وزیر سے ایک ملاقات کی تھی۔ اسے کے ویڈیو کو کچھ لوگ فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔
- By: Ashish Maharishi
- Published: Oct 4, 2021 at 05:59 PM
- Updated: Oct 4, 2021 at 06:16 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ پنڈتوں کو مرکزی وزیر کے سامنے سنسکرت کے شلوک کو پڑھتے ہوئے کچھ انعام دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو وائرل کرتے ہوئےیہ دعوی کر رہے ہیں کہ مختار عباس نقوی نےاپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ سمتبر 2021 کو وشاکھ شاردا پیٹھ، پینڈورتی، وشاکھاپٹنم کے سری سری سری سواتما نیندر سرسوتی مہاسوامی نے مرکزی وزیر سے ملاقات کی تھی۔ اسی ملاقات کے ویڈیو کو اب کچھ لگ فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔ ہماری جانچ میں وائرل پوسٹ پوری طرح فرضی ثابت ہوئی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک پیج بولتا بھارت ٹی وی نے 29ستمبر کوایک ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا:’’مختار عباس نقوی نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کرتے ہوئے سب سے پہلے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی سوشل اسکیننگ کی۔ ہمیں ان کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ ملی۔ 21 ستمبر 2021 کو کئے گئے ٹویٹ میں چار تصاویر تھیں۔ تصاویر میں ہمیں وہی لوگ دکھے جو وائرل ویڈیو میں موجود تھے۔
پڑتال کےدوران ہمیں متعلقہ ملاقات کا ویڈیو، جسے اب فرضی دعوی کے ساتھوائرل کیا جا رہا ہے، وہ مختار عباس نقوی کے فیس بک پیج پر ملا۔ اس میں لکھا گیا ہے، ’ وشاکھ شاردا پیٹھ، پینڈورتی، وشاکھاپٹنم کے سری سری سری سواتما نیندر سرسوتی مہاسوامی جی سے آج نئی دہلی کے انتیودے بھون میں تحفہ کے دوران ان کا آشرواد ملا اور 7سے 15 اکتوبر تک منعقد ہونے والے سری شاردا سواروپ راجشیاملا سرناوراتی مہوتسو کے لئے مجھے دعوت دی‘‘۔
یہ ویڈیو یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
پڑتال کو آگےبڑھاتےہوئے وشواس نیوزنے مختار عباس نقوی کے سرکاری رہائش گاہ سے رابطہ کاا اور وہاں تعنات ایک افسر نے ہمیں بتایا کہ یہ پوسٹ پوری طرح جھوٹ ہے۔
پڑتال کے آخری مرحلہ میں ہم نے فیس بک پر فرضی شیئر کرنے والے پیج کی سوشل اسکیننگ کی۔ ہم نے پایا کہ بولتا بھارت ٹی وی کو 15 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ مختار عباس نقوی کے مذہب تبدیل کرنے کی بات پوری طرح فرضی ہے۔ 21 ستمبر کو سری سری سواتمانندیندر سرسوتی مہاسوامی نے مرکزی وزیر سے ایک ملاقات کی تھی۔ اسے کے ویڈیو کو کچھ لوگ فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔
- Claim Review : مختار عباس نقوی نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا
- Claimed By : بولتا بھارت ٹی وی
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔