فیکٹ چیک: پی ایم مودی کی عمران خان سے ملاقات کا 2015 کا ویڈیو ہوا خوفیہ ملاقات کے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی توہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال فی الحال کا نہیں بلکہ 2015 کا عمران خان کے پاکستان کا وزیر اعظم بننے سے پہلے کا ہے۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہےہیں کہ مودی اور عمران خان کے درمیان خوفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور یہ اسی کا ویڈیوہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی توہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال فی الحال کا نہیں بلکہ 2015 کا عمران خان کے پاکستان کا وزیر اعظم بننے سے پہلے کا ہے۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان کی مودی سے خفیہ ملاقاتیں۔چھپ کر ملاقاتیں وہ کرتا ہے جو ملک کے خلاف سازش کرتا ہے، مراد سعید‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو میں ہمیں اے این آئی کا لوگو نظر آیا۔ نریندر مودی عمران خان میٹنگ اے این آئی‘ کے کی ورڈ کے ساتھ ہم نے گوگل اوپن سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہی ویڈیو 11دسمبر 2015 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔

سال 2015 میں اپ لوڈ ہوئے ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران خان نے وزیر اعظم مودی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

مزید تصدیق کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں قومی معاملات کو کورر کرنے والے سینئر صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ پی ایم مودی کے ساتھ عمران خان کی ہوئے ملاقات کا یہ ویڈیو عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پہلے کا ہے۔ خوفیا ملاقاتوں کا دعوی بھی بالکل بے بنیاد ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پیشاور سے ہے۔ 2689صارفین اس صارف کے دوست ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی توہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال فی الحال کا نہیں بلکہ 2015 کا عمران خان کے پاکستان کا وزیر اعظم بننے سے پہلے کا ہے۔ اب اسی پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts