X
X

فیکٹ چیک: فرضی دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے 2018 پی ٹی آئی ریلی کی تصویر

وشواس نے اپنی جانچ میں پایا کہ یہ اپریل 2018 میں ہوئی پی ٹی آئی پارٹی کی ریلی کی تصویر ہے۔ جو اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک ریلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔ صارفین اس تصویر کو عمران خان کے حمایت میں ہوئی ریلی کا بتاتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔ وشواس نے اپنی جانچ میں پایا کہ یہ اپریل 2018 میں ہوئی پی ٹی آئی پارٹی کی ریلی کی تصویر ہے۔ جو اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نےوائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نواز شریف کے اپنے شہر لاہور میں کپتان کی شاندار بیٹنگ، لاہوری عوام عمران خان کی کال پہ مینار پاکستان جلسہ گاہ کی جانب ‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کوشروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں تصویر پی ٹی آئی لاہور کے آفیشیئل فیس بک پیج پر ملی۔ تصویر کو 30 اپریل 2018 کو مینار پاکستان میں منعقدپی ٹی آئی ریلی کی بتاتے ہوئے شیئر کیا گیا تھا۔

ہمیں ٹربیون ڈاٹ کام پر اپریل 2018 میں پی ٹی آئی کی ریلی سے متعلق خبر ملی۔

ہمیں یہ تصویر عمران خان کے آفیشیئل فیس بک پیج پر بھی ملی اور اسے 29 اپرل 2018 کو پوسٹ کیا گیا ہے۔

اب یہ واضح تھا کہ پی ٹی آئی ریلی کی وائرل تصویر 2018 کی ہے۔ حالاںکہ تصدیق کے لے ہم نے نیوز ایچ ڈی رپورٹر محمد کامران سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر حالیہ نہیں بلکہ 2018 کی ہے۔

فرضی دعوی کے ساتھ وائرل پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق لاہور سے ہے اور صارف کو ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نے اپنی جانچ میں پایا کہ یہ اپریل 2018 میں ہوئی پی ٹی آئی پارٹی کی ریلی کی تصویر ہے۔ جو اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔

  • Claim Review : نواز شریف کے اپنے شہر لاہور میں کپتان کی شاندار بیٹنگ، لاہوری عوام عمران خان کی کال پہ مینار پاکستان جلسہ گاہ کی جانب ۔
  • Claimed By : Noor Zaman
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later