فیکٹ چیک: انوپ جلوٹا اور جسلین کی وائرل ہو رہی تصویر کا یہ ہے سچ، وائرل دعوی غلط

بھجن گلوکار انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو نے شادی نہیں کی ہے، وائرل تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ پر لی گئی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بھجن انوپ جلوٹا اور گلوکارہ اور اداکارہ جسلین متھارو کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں انوپ پگڑی پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں، جبکہ جسلین بھی روایتی لباس میں سجی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ وشواس نیوز نے پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ کے ساتھ کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ تصویر میں ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی ہے، دونوں نے شادی نہیں کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پر یہ پوسٹ ’محمد عزیز راج‘ نے شیئر کی جس میں انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عقیدت گانوں اور بھجنوں کی ایسی برکات
کہ انوپ جلوٹا نے ان سے 37 سال چھوٹی جسلین متھارو سے شادی کرلی‘‘۔

پڑتال

وائرل تصویر کے ساتھ کئے جا رہے دعوی کا سچ جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے اس بارے میں انٹر نیٹ پر سرچ کیا۔ ہمیں کسی بھی قابل اعتماد میڈیا ادارہ کی جانب سے ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔

ہمیں جسلین کے انسٹاگرام پر بھی وائرل تصویر ملی۔ جسلین نےیہ تصویر 8 اکتوبر کو شیئر کی تھی، لیکن اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کوئی کیپشن نہیں لکھا تھا۔ یہ تصویر تب سے ہی انٹر نیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔

وائرل تصویر کو حقیقت مان کر سچ جاننے کے لئے وشواس نیوز نے انوپ جلوٹا سے رابطہ کیا۔ انوپ نے کہا، جو تصویر وائرل ہو رہی ہے، وہ میری اور جسلین کی فلم ’وہ میری اسٹوڈینٹ ہے‘ سے ہے۔ فلم کے ایک منظر میں، میں ان کا کنیادان کرتا ہوں۔ شادی میں والد بھی پگڑی پہنتا ہے اسلئے میں نے بھی پہنی ہے۔ میں فلم میں کنیا دان کر کے جسلین کی شادی جس لڑکے سے ہو رہی ہے، اسے سونپ دیتا ہوں۔ لڑکی کا والد، لڑکے کا والد ہر کوئی شادی میں پگڑی تو پہنتا ہی ہے۔ لوگوں نے تصویر کولے کر اپنی کہانیاں بنانی شروع کر دی تھیں۔ لوگوں کا یہ کام ہے، وہ جو کرنا چاہئیں کریں۔ فی الحال فلم بن کر تیار ہے۔ ہم سب ان دنوں فلم کی ڈبنگ کر رہے ہیں۔ اگلے سال فروری میں اسے رلیز کریں گے۔

نتیجہ: بھجن گلوکار انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو نے شادی نہیں کی ہے، وائرل تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ پر لی گئی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts