فیکٹ چیک: سنٹرل وسٹا پروجیکٹ سائٹ پر گئے وزیر اعظم کے ساتھ فوٹوگرافر کی یہ تصویر ایڈیڈ ہے

وشواس نیوز نے اس تصویر کو چیک کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی یہ تصویر 26 ستمبر کی ہے، جب انہوں نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا تھا۔ اس تصویر میں وہ فوٹوگرافر جو زمین پر لیٹے ہوئے اور وزیر اعظم کے سامنے تصویر کھینچتے ہوئے نظر آرہا ہے اسے الگ سے ایڈیٹ کر کے جوڑا گیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اس وائرل تصویر میں ایک فوٹوگرافر بھی نظر آرہا ہے جس کا رخ وزیراعظم کی طرف ہے۔ اس تصویر کو سچ سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اس تصویر کو چیک کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی یہ تصویر 26 ستمبر کی ہے، جب انہوں نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا تھا۔ اس تصویر میں وہ فوٹوگرافر جو زمین پر لیٹے ہوئے اور وزیر اعظم کے سامنے تصویر کھینچتے ہوئے نظر آرہا ہے اسے الگ سے ایڈیٹ کر کے جوڑا گیا ہے۔

کیا ہےوائرل پوسٹ میں؟


بہت سے صارفین فیس بک پر اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں، ان میں سے ایک صارف ‘پورن سنگھ’ ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ‘بےچارا فوٹوگرافر … وہ یہ بھی سوچ رہا ہوگا کہ میں کہاں پھنس گیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تفتیش شروع کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے وائرل تصویر گوگل اوپن سرچ کے ذریعے ملی۔ اس تلاش میں ہمیں یہ ایڈیٹڈ تصویر بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملی۔ تاہم فوٹو گرافر کے ساتھ مودی کی یہ تصویر کسی بھی قابل اعتماد ویب سائٹ پر نظر نہیں آئی۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اس تصویر سے صرف مودی کی تصویر کراپ کی اور پھر گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ تلاش میں ہمیں کئی قابل اعتماد ویب سائٹس پر اصل تصویر ملی۔ اصل تصویر 26 ستمبر 2021 کو نیوز 18 ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق،یہ اس وقت کی تصویر ہے جب وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں نئی ​​پارلیمنٹ کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا۔ اصل تصویر میں، ہمیں کوئی فوٹوگرافر تصویر کھینچتے ہوئے نہیں دکھا۔ یہاں نیوز 18 کا نام بھی تصویر کی کریڈٹ میں لکھا گیا ہے یعنی یہ تصویر اصلی ہے۔

تفتیش کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے فوٹوگرافر کی تصویر کو وائرل تصویر سے کراپ کیا اور یہ تصویر گوگل نتائج میں کئی ویب سائٹس پر ملی۔

یہ تصویر پکسابے پر بھی ملی، یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ 1 جنوری 2015 کو اپ لوڈ کی گئی ہے۔

وائرل اور اصل تصویر کے درمیان فرق یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

اب تک کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ تاہم ، وزیر اعظم کی تصویر کھینچنے کو لےکر کیا پروٹوکول سے جڑی معلومات کے لیے ہم نے نیو انڈین ایکسپریس کے سینئر فوٹوگرافر شیکھر یادو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل تصویر شیئر کرکے پروٹوکول کے بارے میں جاننا چاہا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی فوٹوگرافر کبھی وزیراعظم کی تصویر لینے کے لئے اتنا زیادہ قریب آجائے اور سامنے سے لیٹے ہوئے فوٹو کھینچنا شروع کردے۔ اگرچہ سرکاری فوٹوگرافر اکثر بہت قریب سے تصاویر کھینچتے ہیں، لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے۔

وشواس نیوز نے فیس بک صارف پورن سنگھ کی سوشل سکیننگ کی جس نے وائرل پوسٹ شیئر کی۔ ہم نے پایا کہ 128 لوگ صارف کو فالو کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارف کا پروفائل لاکڈ ہے اور کوئی معلومات عوامی نہیں ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس تصویر کو چیک کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی یہ تصویر 26 ستمبر کی ہے، جب انہوں نے سنٹرل وسٹا پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا تھا۔ اس تصویر میں وہ فوٹوگرافر جو زمین پر لیٹے ہوئے اور وزیر اعظم کے سامنے تصویر کھینچتے ہوئے نظر آرہا ہے اسے الگ سے ایڈیٹ کر کے جوڑا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts