فیکٹ چیک: پرویز مشرف کے انتقال سے متعلق وائرل ہو رہی خبریں فرضی ہیں

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پرویز مشرف کا انقتال نہیں ہوا ہے اور ان کی فوتگی سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر موجود صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا انتقال ہو گیا ہے۔ جب ہم نے اپنی پڑتال کی تو پایا کہ پرویز مشرف کا انقتال نہیں ہوا ہے اور ان کی فوتگی سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو 10 جون 2022 کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف الوداع محسن پاکستان دبئی میں خالق حقیقی جا ملے۔۔۔‏جنرل(ر) پرویز مشرف انتقال کر گئے. اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلئ مقام عطاء کریںإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں جاگرن انگلش کی 10 جون 2022 کی خبر ل ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پرویز مرشف کے انتقال سے متعلق وائرل ہو رہی افواہوں کے بیچ ان کے خاندان نے اس کی تردید کی ہے‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر 10 جون 2022 کو پرویز مشرف سے متعلق خبر پڑھی جا سکتی ہے۔ یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق،’مشرف کے اہل خانہ نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

مزید سرچ میں ہم پرویز مشرف کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل پر پہنے جہاں ان کے خاندان کی جانب سے 10 جون کو کیا ہوا ٹویٹ ملا۔ یہاں ٹویٹ کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ پچھلے 3 ہفتوں سے اپنی بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں (امیلائڈوسس)۔ وہ ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں اعضاء خراب ہو رہے ہیں۔ ان کی روز مرہ زندگی میں آسانی کے لیے دعا کریں‘۔

پرویش مرشف کے خاندان کے جانب سے کیا گیا ٹویٹ 10 جون کو کیا گیا ہے حالاںکہ ہم نے ان کی آج کی یعنی 12 جون 2022 کی صحت سے متعلق تصدیق کے لئے پاکستان کے صحافی عمیر انام سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ عمیر نے ہمیں بتایا کہ، ’انہوں نے ابھی پرویز مشرف کے خاندان سے رابطہ کیا ہے اور پروش مرشف حیات ہیں اور اپنے گھر پر ہیں لیکن ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے ‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 6,307 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پرویز مشرف کا انقتال نہیں ہوا ہے اور ان کی فوتگی سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts