فیکٹ چیک: اسلام آباد میں عمران خان کے حامیوں کے مظاہرے کے نام پر وائرل کیا جا رہا ویڈیو امریکی ملک کا ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو امریکی ملک گوئٹے مالا کا جنوری 2021 کا ہے۔ اس ویڈیو کا عمران خان یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: May 23, 2023 at 05:49 PM
- Updated: May 23, 2023 at 05:54 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز): سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ہزاروں لوگوں کو سڑک پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں پولیس لوگوں کو روکتے ہوئے بھی نظر آرہی ہے۔ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان کی حامیوں کا یہ اسلام آباد میں ہوئےایک احتجاج کا ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو امریکی ملک گوئٹے مالا کا جنوری 2021 کا ہے۔ اس ویڈیو کا عمران خان یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کشمیر ہائی وے اسلام آباد سے خصوصی فوٹیج۔ نوٹ برائے تصحیح ( یہ فوٹیج پچھلے سال ۲۶ مئی کی ہے)‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ ڈیلی میل ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر جنوری 2021 کو شائع ایک آرٹیکل میں ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق گوئٹے مالا میں تارکین وطن داخل ہوتے ہوئے۔
اسی معاملہ پر روائٹرس کی ویب سائٹ پر 17 جنوری 2021 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’’7,000 سے 8,000 کے درمیان تارکین وطن، جن میں چھوٹے بچوں والے خاندان بھی شامل ہیں، جمعہ سے گوئٹے مالا میں داخل ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نومبر میں کورونا وائرس وبائی امراض اور مسلسل آئے سمندری طوفانوں کی زد میں آنے والے خطے میں غربت اور تشدد کے سبب لوگ وہ ہجرت کر رہے ہیں‘‘۔
یہی ویڈیو جنوری 2021 کو دی ٹیلی گراف کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے، ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے دی گئی معلومات کے مطابق، ’’گوئٹے مالا کے فوجیوں کی اتوار کے روز ہنڈوراس سے آنے والے تارکین وطن کے ساتھ جھڑپ ہوئی جب تقریباً 9,000 افراد کے قافلے کے ایک ساتھ ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی عادل علی نے بتایا کہ ’’عمران خان کی حمایت کے مظاہرے کا بتاتے ہوئے متعدد غیر ملکی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ حالاںکہ لوگوں کو ان سب پر یقین نہیں کرنا چاہئے‘‘۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو امریکی ملک گوئٹے مالا کا جنوری 2021 کا ہے۔ اس ویڈیو کا عمران خان یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : اسلام آباد میں عمران خان کے حامیوں کا احتجاج
- Claimed By : Kashif Kim
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔