فیکٹ چیک: یوکرین پر ہو رہے حملہ کا نہیں ہے یہ ویڈیو، پرانا ویڈیو حالیہ بتاتے ہوئے وائرل
وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو تقریبا پانچ سال پرانا ہے۔ اور اس ویڈیو کا حالیہ یوکرین حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 26, 2022 at 03:12 PM
- Updated: May 11, 2022 at 05:25 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ روس کی جانب سے یوکرین پر ہو رہے حملوں سے جڑی فرضی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونی شروع ہو گئی ہیں۔ اسی ضمن میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں آسمان میں پیراشوٹ جیسی کوئی چیز دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ فی الوقت یوکرین میں رہے حملے کا یہ ویڈیو ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو تقریبا پانچ سال پرانا ہے۔ اور اس ویڈیو کا حالیہ یوکرین حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، روس یوکرائن کشیدگی بڑھنے لگا۔ روسی فوجی چھاتہ بردار (پیرا شوٹر) خارکوف کے قریب یوکرین میں اتر رہے ہیں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ان ویڈ ٹول میں ویڈیو کو اپلوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک ویب سائٹ پر 2019 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، کھارکائیو میں پیرا ٹروپس کی لینڈنگ کا ویڈیو‘۔
ہم نے ویڈیو کو مزید سرچ کرنا شروع کیا اور ہمیں یہی وائرل ویڈیو ایک ٹویٹر ہینڈل پر 2016 ستمبر کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کو پیرا ٹروپس کی لینڈنگ کا بتایا گیا ہے۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ جس ویڈیو کو حالیہ تناظر سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے وہ 2016 سے انٹر نیٹ پر موجود ہے۔
تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے یوکرین کی فیکٹ چیکنگ ٹیم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا ہے۔ وہاں سے جواب آتے ہی خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا۔
پڑتال کے آخری مرحلہ میں ہم نے گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں پایا کہ صارف کو 2789 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو تقریبا پانچ سال پرانا ہے۔ اور اس ویڈیو کا حالیہ یوکرین حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : روسی فوجی چھاتہ بردار (پیرا شوٹر) خارکوف کے قریب یوکرین میں اتر رہے ہیں
- Claimed By : Moeen Ahmad
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔