X
X

فیکٹ چیک: تباہ ہوئے ٹینکر کی پرانی تصویر، یوکرین۔ روسی جنگ کے بعد ہوئی گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر کا فی الوقت یوکرین میں چل رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر پرانی ہے جسے اب کے حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 26, 2022 at 06:33 PM
  • Updated: May 11, 2022 at 05:02 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ یوکرین اور روس کے مابین چل رہی جنگ کے درمیان سوشل میڈیا پر فرضی اور گمراہ کن تصاویر اور ویڈیوکا سیلاب آگیا ہے۔ اسی کڑی میں ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جنگی ٹینکر کو تباہ کن حالات میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ یوکرین میں چل رہی جنگ کے حال ہی کی تصویر ہے جس میں یوکرین کی فوج نے روسی ٹینکر کو تباہ کر دیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر کا فی الوقت یوکرین میں چل رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر پرانی ہے جسے اب کے حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یوکرین کی فوج نے روسی ٹینک تباہ کر دیے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ایک نیوز ویب سائٹ پر 4 فروری 2015 کو اپ لوڈ ہوئی خبر میں ملی۔ یہاں خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’تین روزہ جنگ کے دوران یوکرین کی فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹینک یونٹ کو شکست دی، جسے پہلے ڈیبالٹسیو کے علاقے میں منتقل کیا گیا تھا‘۔ مکمل خبر یہاں دیکھیں۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں تصویر ایک دیگر نیوز ویب سائٹ پر بھی ملا۔ یہاں بھی تصویر کو فروری 2015 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق یوکرین کی فوج نے روسی ٹینکر تباہ کئے۔ اس خبر میں دیگر اور بھی اکسلوزیو تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

قابل غور ہےکہ، یوس اور یوکرین کے مابین جنگ چل رہی ہے، جس میں خبروں کے مطابق یوکرین کے اب تک 198 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے یوکرین کی فیکٹ چیکنگ ٹیم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا ہے۔ وہاں سے جواب آتے ہی خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر کا فی الوقت یوکرین میں چل رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر پرانی ہے جسے اب کے حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔

  • Claim Review : یوکرین کی فوج نے روسی ٹینک تباہ کر دیے
  • Claimed By : Shahid Magsi
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later