X
X

فیکٹ چیک: یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی کی نہیں ہیں یہ جنگ شروع ہونے کے بعد کی تصاویر، پرانی فوٹوز حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر 2021 کی ہے۔ اور اس تصویر کا حال میں یوکرین میں ہو رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 27, 2022 at 02:16 PM
  • Updated: May 11, 2022 at 05:01 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر یوکرین اور روس کے مابین چل رہی جنگ سے متعلق گمراہ کن ویڈیو اور تصاویر کا وائرل ہونا جاری ہے۔ اسی کڑی میں سوشل میڈیا پر موجود صارفین یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی کی الگ الگ تصاویر کو وائرل کر رہے ہیں۔ ان تصاویر میں انہیں فوجی یونی فارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصایر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیںکہ یہ تب کی ہیں جب یوکرین پر روسی حملے شروع ہوئے ۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر 2021 کی ہے۔ اور اس تصویر کا حال میں یوکرین میں ہو رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارفین روس کے صدر کی مختلف تصاویر کوشیئر کر رہے ہیں جن میں انہیں فوجی یونی فارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل تصاویر کا ہم نے ایک ایک کر کے فیکٹ چیک کیا ہے۔

پہلی تصویر

وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر ٹائمس ڈاٹ کام پر 12 اپریل 2021 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 9 اپریل 2021 کو یوکرین کے ڈونباس علاقے میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ فرنٹ لائن کے قریب مسلح افواج کی پوزیشنوں کا دورہ کیا‘۔

دوسری تصویر

گوگل رورس امیج سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر بھی یوکرین کی وزارت دفا کی ویب سائٹ پر 6 دسمبر 2021 کو اپ لوڈ ہوئی ملی۔

تیسری تصویر

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ پہلی تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمی یہ تصویر رائٹرس کی ویب سائٹ پر ایک خبر میں اپ لوڈ ہوئی ملی۔ یہاں خبر کو اپریل 2021 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق، ’یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 9 اپریل 2021 کو یوکرین کے ڈونباس علاقے میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ فرنٹ لائن کے قریب مسلح افواج کی پوزیشنوں کا دورہ کیا‘۔

قابل غور ہے کہ یہ تمام تصاویر حال ہی شروع ہوئی یوکرین اور روس کے درمیان کی جنگ سے قبل کی ہیں۔ حالاںکہ تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے یوکرین کی فیکٹ چیکنگ ٹیم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا ہے۔ وہاں سے جواب آتے ہی خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر 2021 کی ہے۔ اور اس تصویر کا حال میں یوکرین میں ہو رہی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : یہ ہیں یوکرین کے صدر وولودیمیر جو روس کے خلاف جنگ میں اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کندھے سے کندھا ملا کہ کھڑا ہے. بیشک جنگ تباہی ہے بلکل بھی نہیں ہونی چاہیے لیکن کوئی آپ کے گھر میں گھس آئے تو اس کو چھوڑنا بھی بیغیرتی ہے یوکرین روس کے مقابلے میں بہت کمزور اور پیچھے ہے مگر ان کے حوصلوں کو سلام
  • Claimed By : Shahid Mithal Malhan
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later