نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے، جس میں آر جے ڈی بانی لالو یادو کو ان کے بیٹے تیجسوی یادو کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں تیجسوی، لالو کے سامنے کیک رکھ رہے ہیں۔ فوٹو میں جس کمرے میں لالو بیٹھے ہیں، وہاں 2 اے سی لگے ہیں اور باقی ساری سہولیات بھی مہیا ہیں۔ پوسٹ میں لکھے کیپشن کے مطابق، یہ تصویر جیل کی ہے جہاں لالو سزا کاٹ رہے ہیں، وہاں انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی تھی۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ یہ تصویر گزشتہ روز کی نہیں، بلکہ 2017 کی ہے جب انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر منائی تھی۔
وائرل پوسٹ کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے: ’’یہ تصویر دیکھ کر کون کون کہہ سکتا ہے، گھوٹالو جی جیل میں ہیں..؟ ایک کمرہ 2 اے سی… مطلب عام آدمی کی جیل اور لاڑ صاحب کی جیل میں فرق خود دیکھ لیجئے‘‘۔
پڑتال کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا تو ہمارے ہاتھ دینک جاگرن کی ایک خبر لگی جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ خبر 11 جون 2017 کو فائل کی گئی تھی اور اس کی ہیڈ لائن تھی ’’آج 12 بجے لالو یادو نے اہل خانہ کے ساتھ کاٹا ساگرہ کیک‘‘۔ آپ کو بتا دیں کہ لالو یادو کی سالگرہ 11 جون کو ہی ہوتی ہے۔ قابل غور ہے کہ لالو پرساد یادو 23 دسمبر 2017 سے چارا گھوٹالے کے تین معاملوں میں 14 سال کی سزا پانے کے بعد سے برسا منڈا جیل میں بند ہیں۔
اس سلسلہ میں ہم نے اشوک چودھری، جیل سپرنٹنڈنٹ رانچی سے بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے لالو یادو راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے پریزن وارڈ میں داخل ہیں۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ 11 جون 2019 کو لالو یادو کی یوم پیدائش کے موقع پر آر آئی ایم ایس (نیچے انگریزی میں دیکھیں) میں انہوں نے اپنے سیوادار کے ساتھ کیک کاٹا تھا۔ ہم نے ان سے اس وائرل تصویر کو لے کر بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ پلنگ قیدی وارڈ میں نہیں ہے، یہ کمرہ بھی رمس (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا نہیں ہے۔ یہ تصویر ان کی اس سالگرہ کی نہیں ہے۔
RIMS
اس پوسٹ کو وشال شرما نام کے فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ یہ تصویر گزشتہ روز کی نہیں، بلکہ 2017 کی ہے جب انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر منائی تھی۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔