فیکٹ چیک: اسلام آباد میں عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس کے بعد سے وائرل ہوئی پرانی تصاویر
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پہلی تصویر جس میں ایک شخص سیڑھی پر نظر آرہا وہ عمران خان نہیں ہیں۔ وہیں دوسری تصویر سوشل میڈیا پر تقریبا چھ سال سے موجود ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 8, 2023 at 12:44 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز): پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کے اسلام آباد کے گھر سے پولیس گرفتار کرنے پہنچی تھی اور اسی کے بعد سے سوشل میڈیا پر دو الگ الگ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن کے ساتھ دعوی کیا جا رہا کہ پولیس کے پہنچتے ہی عمران خان کچھ طرح سے بھاگ گئے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پہلی تصویر جس میں ایک شخص سیڑھی پر نظر آرہا وہ عمران خان نہیں ہیں۔ وہیں دوسری تصویر سوشل میڈیا پر تقریبا چھ سال سے موجود ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان گرفتاری نہیں دے رہے ، کہیں چھپ گئے ہیںں۔ اسلام آباد پولیس‘۔
وہیں دوسری تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا جا رہا ہے، ’اسلام اباد پولیس کے زمان پارک میں داخل ہونے سے قبل عمران خان بھاگنے کے تصویر‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
ڈان ڈاٹ کام کی 5 مارچ کی خبر کے مطابق، ’پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اتوار کے روز گرفتاری سے بچ گئے جب اسلام آباد پولیس نے لاہور میں ان کی زمان پارک رہائش گاہ پر عدالتی سمن کے ساتھ انہیں توشہ خانہ عدالت کی سماعتوں سے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے حراست میں لے لیا‘۔
اسلام آباد پولیس نے 5 مارچ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے‘۔
دو الگ الگ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اس عمران خان کی حالیہ فوٹو بتایا جا رہا ہے۔
پہلی تصویر
پہلی تصویر میں ایک شخص کو سیڑھی سے اوپر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس فوٹو کو شیئر کرتےہوئے اسے عمران خان کی بتایا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر ایک ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 7 اپریل 2019 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر پاکستان کی سیاسی جماعت پی ایم ایل (ن) کے لیڈر ہمزہ شہباز شریف کی ہے۔
مزید سرچ میں دنیا نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھی اس فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں بھی تصویر کو پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے ہمزہ شہباز شریف کی بتایا گیا ہے۔
دوسری تصویر
وائرل کی جا رہی دوسری تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ ہم نے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو 24 مئی 2017 کو ایک ’میم‘ کے ساتھ ٹویٹ کی ہوئی ملی۔
اسی میم کے ساتھ ہم نے اس تصویر کو سرچ کیا اور پایا کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر سال 2017 سے موجود ہے۔
حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا ہے کہ یہ تصویر کب کی اورکس کی ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ اس فوٹو کا حال ہی میں عمران خان کو گرفتار کرنے آئی پولیس کے بعد کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والےفیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پہلی تصویر جس میں ایک شخص سیڑھی پر نظر آرہا وہ عمران خان نہیں ہیں۔ وہیں دوسری تصویر سوشل میڈیا پر تقریبا چھ سال سے موجود ہے۔
- Claim Review : عمران خان گرفتاری نہیں دے رہے ، کہیں چھپ گئے ہیںں۔ اسلام آباد پولیس
- Claimed By : Anwar Buledi
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔