X
X

فیکٹ چیک: نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ تصویر گزشتہ روز کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بہار انتخابات کے درمیان وزیر اعلی نتیش کمار اور راشٹریا جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اس دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ نتیش کمار نے تیجسوی یادو کو جیت کا ہار پہنا دیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر پرانی ہے۔ اور یہ پوسٹ گمراہ کن ۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل تصویر میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو راشٹریا جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو کے ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ، ’تیجسوی کو جیت کا ہار پہنا دئے نتیش چاچا‘‘۔

پڑتال

اس فوٹو کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ کےدوران ہمیں وائرل تصویر 20 اپریل 2016 کو نوبھارت ٹامئس پر شائع ہوئی ملی۔

ہمیں انڈیا ٹوڈے پر 23 اکتوبر 2017 کو شائع ہوئی ایک خبر میں بھی یہ تصویر ملی۔ صاف ہے کہ یہ تصویر پرانی ہے۔

ہم نے تصدیق کے لئے جے ڈی یو کے ترجمان راجیو رنجن سےرابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’یہ تصویر پرانی ہے، وائرل دعوی غلط ہے‘‘۔

اس بار بہار اسمبلی انتخابات 3 مراحل میں ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 28 اکتوبر اور دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ3 نومبر کو ہو چکی ہے، جبکہ تیسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ 7 نموبر کو ہوگی اور نتائج 10 نومبر کو آئیں گے۔ جہاں تیجسوی یادو اعظیم اتحاد کے لیڈر اور آر جے ڈی کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار ہیں، وہیں نتیش کمار این ڈی اے کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ تصویر گزشتہ روز کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔

  • Claim Review : نتیش کمار نے تیجسوی یادو کو جیت کا ہار پہنا دیا ہے۔
  • Claimed By : Md Javed
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later