فیکٹ چیک: پرانی تصویر کو کیا جا رہا عمران خان کے حامیوں کا پولیس اہلکاروں پر ظلم کے دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2021 کی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران کی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 22, 2023 at 04:40 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائیش گاہ زمان پارک کے باہر ہوئے طویل احتجاج سے متعلق متعدد ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی ضمن میں ایک تصویر وائرل ہے جس میں متعدد پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر زمان پارک کی ہے جہاں پر عمران خان کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2021 کی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران کی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یہ پولیس والے پی ٹی آئی کی دہشتگردی کا شکار ہوے ہیں اللّه تعالیٰ ان کو صحت عطا فرمائے آمین‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں او ایس آئی این ٹی انسائڈر کے ٹویٹر ہینڈل پر انہیں تصویر کے ویڈیو کا اسکرین شاٹ ملا جس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ اکتوبر 2021 کی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران کی تصاویر کی ہیں۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور نیوز سرچ میں ہمیں یہ پاکستان کی ایک نیوز ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر یہی میں ملی۔ یہاں خبر کو 28 اکتوبر 2021 کو شائع کیا گیا ہے اور خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں بری طرح سے مارے گئے اور زخمی پولیس کانسٹیبلز کو زمین پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) کے کارکن خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے، جن میں اے کے 47 رائفلیں بھی شامل تھیں اور انہوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جو اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔ مکمل خبر کو یہاں پڑھیں۔
ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے سینئر کنٹنٹ پروڈیوسر عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل کی جا رہی تصویر ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر پاکستان کے ’’یہ فوٹو تقریبا دیڑھ سال پرانی ہے اور اس تصویر کا حالیہ کسی بھی معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔
ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر 15 مارچ کو شائع ہوئی خبر میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر عمران کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئے تصادم کی تصاویر کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’راشد مغل‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا پاکستان کے مظفرآباد سے ہے اور صارف کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2021 کی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران کی ہے۔
- Claim Review : یہ پولیس والے PTI کی دہشتگردی کا شکار ہوے ہیں اللّه تعالیٰ ان کو صحت عطا فرمائے آمین
- Claimed By : راشد مغل
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔