X
X

فیکٹ چیک: راہل گاندھی کی پیدائش کے وقت موجود نرس کی عمر 13 نہیں، 23 سال تھی

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 12, 2019 at 12:48 PM
  • Updated: Jun 27, 2019 at 05:44 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں راہل گاندھی کو ایک بزرگ خاتون سے گلے لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر نیوز ایجنسی اے این آئی کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ ہے جس میں لکھا ہے، ’’راہل گاندھی اپنی پیدائش کے وقت موجود نرس راج اما سے ملے‘‘۔ تصویر کے ساتھ ڈسکرپشن لکھا ہے، ’’راج اما وہ نرس ہیں جس نے یوراج کو جنم کے بعد پہلے گود میں لیا تھا۔ راج اما کی عمر 62 سال، یوراج کی عمر 49 سال۔ مطلب یوراج کی پیدائش کے وقت راج اما 13 سال کی تھیں۔ یہاں پر بھی اسکیم‘‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ اصل میں نرس کی عمر 62 نہیں 72 ہے۔ راہل گاندھی کی پیدائش کے وقت راج اما ایک ٹرینی نرس تھیں اور ان کی عمر13 نہیں بلکہ 23 سال تھی۔

دعویٰ

وائرل تصویر میں راہل گاندھی کو ایک بزرگ خاتون سے گلے لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر نیوز ایجنسی اے این آئی (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ ہے جس میں لکھا ہے ’’راہل گاندھی اپنی پیدائش کے وقت موجود نرس راج اما سے ملے‘‘۔ تصویر کے ساتھ ڈسکرپشن لکھا ہے ’’راج اما وہ نرس ہیں جس نے یوراج کو جنم کے بعد پہلے گود میں لیا تھا۔ راج اما کی عمر 62 سال، یوراج کی عمر 49 سال۔ مطلب یوراج کی پیدائش کے وقت راج اما 13 سال کی تھیں۔ یہاں پر بھی اسکیم­­‘‘۔
ANI 

فیکٹ چیک

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج میں ’راہل گاندھی میٹس نرس‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی ورڈس ڈال کر سرچ کیا۔ پہلے ہی پیج پر ہمارے ہاتھ بہت سی خبریں لگیں جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ اسی میں ایک خبر دینک جاگرن اخبار کی بھی تھی۔ ہم نے دینک جاگرن اخبار کی اس خبر کو کھولا۔ اس خبر میں واضح طور پر لکھا ہے کہ سابقہ نرس راج اما کی عمر 72 سال ہے اور راہل گاندھی کی پیدائش کے وقت وہ دہلی کے ہولی فیملی اسپتال میں ٹرینی نرس تھیں۔
Rahul Gandhi meets nurse

دیگر تمام بڑے میڈیا اداروں نے بھی اس خبر کو فائل کیا تھا اور ہر خبر میں نرس راج اما کی عمر 72 ہی بتائی گئی ہے۔

اصل میں 3 دن کے ’شکریہ دورے‘ پر کیرالہ گئے وائناڈ ایم پی راہل گاندھی اتوار (9 جون) کو راج اما اور ان کے خاندان سے ملے تھے۔ اس دوران راہل نے نرس کو گلے لگانے کے ساتھ ہی ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

راج اما کے بارے میں زیادہ پڑتال کرنے کے لئے ہم نے دہلی کے ہولی فیملی اسپتال میں فون کیا اور ہمیں ایڈمن پرسن کے ذریعہ بتایا گیا کہ 19 جون 1970 کو راہل گاندھی کی پیدائش اسی اسپتال میں ہوئی تھی اور اس وقت راج اما ووتھلی وہاں ٹرینی نرس تھیں اور انہوں نے راہل گاندھی کی دیکھ بھال کی تھی۔

اس پوسٹ کو دلیپ مولے (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔ ان کے کل 1355 فرینڈس ہیں۔
Dilip Muley

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ اصل میں نرس کی عمر 62 نہیں 72 ہے۔ راہل گاندھی کی پیدائش کے وقت راج اما ایک ٹرینی نرس تھیں اور ان کی عمر 13 نہیں بلکہ 23 سال تھی۔ وائرل پوسٹ کے ڈسکرپشن میں دی گئی جانکاری غلط ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : راہل گاندھی کی پیدائش کے وقت موجود نرس کی عمر 13 سال تھی
  • Claimed By : Fb User- Dilip Muley
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later