X
X

فیکٹ چیک: ممبئ میں ابو اعظمی کی موجودگی میں لگا ساجد بھائی زندہ باد کا نعرہ، ’پاکستان زندہ باد‘ بتا کر کیا جا رہا وائرل

مہاراشٹرا میں سجموادی پارٹی کے ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کی موجودگی میں لوگوں نے ’ساجد بھائی زندہ باد‘ کے نعرے لگائے تھے، جسے ’پاکساتن زندہ باد‘ کا نعرہ بتا کر فرضی تشہری کی جا رہی ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: May 20, 2020 at 07:53 PM
  • Updated: May 20, 2020 at 08:01 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لوگوں کو ریلوے اسٹیشن پر نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ لوگوں نے مہاراشٹر سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کی موجودگی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی فرضی نکلا۔ لوگوں نے ساجد بھائی زندہ باد کے نعرے لگائے تھے، جسے غلط ارادے کے ساتھ ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’امیش پاٹھک‘ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے،، ’’سی ایم ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ایم وی اے حکومت کے ایل ایل اے ابوعاصم اعظمی کے حامیوں نے اسٹیشن پرچلنے کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ جو لوگ بالا صاحب کے نام سے ڈرتے تھے وہ ادھو ٹھاکرے کی حکومت میں جہادی نعروں کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ حالات ملک کے ہیں۔ کیا ابوعاصم اعظمی کے خلاف کاروائی کرنے کی حمت کری گی شیو سینا کی حکوت؟ ادھو شرد‘‘؟

پڑتال

کل 12 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں مہاراشٹر میں سماجودای پارٹی کے ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کو ان کے کچھ حمایوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران کچھ لوگ ابوعاصم اعظمی اور ممبئی پولیس زندہ باد کے نعرہ لگا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں پہلا نعرہ ہے، ’ ابوعاصم اعظمی زندہ باد‘۔ اس کے بعد تین بار ’ممبئی پولیس زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔آخر نعرہ ’ساجد بھائی زندہ باد‘ کا ہے، جسے ’پاکستان زندہ باد‘ کہہ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ

وشواس نیوز نے اسے لے کر ابوعاصم اعظمی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ویڈیو 14 مئی کو سی ایس ٹی ریلورے اسٹیشن کا ہے اور جب وہ وہاں تھے لوگوں نے ممبئی پولیس، ادھو ٹھاکرے حکومت اور عبو عاصم اعظمی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کئی جگہ عبو حاشم بھی سنا جا سکتا ہے، کیوں کہ لوگ مجھے عاصم کی جگہ حاشم بھی بلاتے ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا، ’لوگوں کے جانے اور کھانے کا انتظام سماجوادی پارٹی کے مقامی لیڈران نے کیا تھا اور اس میں ساجد بھی شامل تھے۔ پارٹی حامیوں نے ساجد بھائی زندہ باد، ’حاکم بھائی زندہ باد اور نواز بھائی زندہ باد کے بھی نعرے لگائے تھے، کیوں کہ یہ مقامی لیڈر ہیں، جنہوں نے لوگوں کے لئے راحت کا انتظام کیا تھا۔ میری موجودگی میں اگر کوئی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے گا تو سب سے پہلے میں ہی اسے سبق سکھاؤگا‘‘۔

ساجد سدیقی نوی ممبئی میں سماجوادی پارٹی کے نائب صدر ہیں۔

وائرل ویڈیو کو لے کر ابوعاصم اعظمی نے ممبئی پولیس سے شکایت بھی کی ہے۔ انہوں نے اپنے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر جاری ایک ویڈیو میں اس معاملہ کو لے کر موقف بھی رکھا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے، ’میرے ملک میں میرے سامنے اگر کوئی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گا تو پولیس سے پہلے اسے میں سبق سکھاؤں گا 2014 سے کچھ لوگ ہر چیز کو ہندو مسلمان کا رنگ دیتے ہیں، میں ممبئی پولیس سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے بارے میں پاکستان زندہ باد کی افواہ پھیلانے والوں کو فورا حراست کریں‘‘۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا، ’دوستوں تین چار روز پہلے کی بات کی۔ ایک ٹرین جا رہی تھی اترپردیش اور میں سی ایس ٹی ٹرمینل پر انہیں علویدی کہنے لگا تھا۔ میری پارٹی کے بہت سارے ملازمین تھے۔ ٹرین کے ڈبے اور باہر سے کچھ لوگوں نے نعرہ لگایا… عبو عاصم زندہ باد… ادھو ٹھاکرے جی زندہ باد…ممنئی پولیس زندہ باد، لیکن لوگوں نے جن کی حرکت صرف اور صرف نفرت پھیلانا ہے، نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے۔ میں بتا دوں کہ عبو عاصم آعظمی ہو وہاں اگر کوئی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے گا تو میں اسے ٹھیک کر دؤں گا اور اس کا جینا مشکل کر دوں گا‘‘۔ اسی ویڈیو میں وہ ممبئی پولیس سے کاروائی کا بھی مطالبہکر رہے ہیں۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف امیش پاٹھک کی سوشل اسکننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل پر ایک مخصوص آئڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: مہاراشٹرا میں سجموادی پارٹی کے ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کی موجودگی میں لوگوں نے ’ساجد بھائی زندہ باد‘ کے نعرے لگائے تھے، جسے ’پاکساتن زندہ باد‘ کا نعرہ بتا کر فرضی تشہری کی جا رہی ہے۔

  • Claim Review : सीएम उद्धव ठाकरे के नेतृत्व में एमवीए सरकार के एमएलए अबू आसिम आजमी के समर्थकों ने स्टेशन पर चलने के दौरान
  • Claimed By : Fb User- Umesh Pathak
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later