فیکٹ چیک: اترپردیش حکومت نہیں لگانے جا رہی ہے منی لاک ڈاؤن، وائرل پوسٹ فرضی ہے

اترپردیش میں نہیں لگایا جا رہا ہے منی لاک ڈاؤن، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعوی غلط ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس کے ذریعہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ کورونا کے بڑھتے معاملات کے سبب اترپردیش حکومت نے منی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منی لاک ڈاؤن میں ہفتے میں دو دن یعنی کہ ہفتہ اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن رہےگا، اس دن بازار اور دفاتر سب بند رہیں گے۔

وشواس نیوز نے پڑتال میں پایا کہ اترپردیش میں حکومت منی لاک ڈاؤن نہیں لگانے جا رہی ہے۔ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا، ’لکھنئو
کورونا کے بارے میں یوپی حکومت کا بڑا فیصلہ
یوپی سرکار کا ‘منی لاک ڈاؤن’ فارمولا
انفیکشن کنٹرول کے لئے ایک ‘منی لاک ڈاؤن’ ہوگا
ہر ہفتے یوپی میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن منعقد ہوگا
لاک ڈاون ریاست میں ہفتے میں 2 دن لاگو ہوگا
ہفتے میں 2 دن تمام دفاتر بند رہیں گے
ریاست میں ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہوگا
اب بازار اور دفاتر ہفتے میں 5 دن کھلیں گے
ہفتہ ، اتوار کو دفاتر ، بازار بند رہیں گے
اب ہر ہفتے ریاست میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن منعقد ہوگا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل پوسٹ میں کئے جا رہے دعوی کی پڑتال کے لئے ہم نے سب سے پہلے انٹرنیٹ پر کی ورڈ کی مدد سے اسے سرچ کیا۔ ہمیں 13 جولائی کو جاگرن کی ویب سائٹ پر شائع ایک خبر مل گئی۔ دراصل اس وقت یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا سے نپٹنے کے لئے اترپردیش میں منی لاک ڈاؤن لگایا تھا۔ خبر کے مطابق، منی لاک ڈاؤن میں ہفتہ اور اتوار کے روز دفاتر اور بازار بند رکھنے اور اس دوران بڑے پیمانے پر صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام کرنے کا حکم دیا تھا۔

ہم نے اترپردیش میں تازہ حالات جاننے کے لئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں ایک اور نیوز آرٹیکل ملا۔ اس کے مطابق، 25 نومبر کو ہی اترپردیش کے وزیر صحت جےپرتاپ سنگھ نے یہ واضح کیا کہ ریاست میں کووڈ 19 کا حالات قابو میں ہہیںے اور یہاں کمیونٹی اسپریڈ کے حالات ابھی پیدہ نہیں ہوئے ہیں، لحاظہ فی الحال اترپردیش میں نہ تو لاک ڈاؤن کیا جائےگا اور نہ ہی یہاں سرحدیں سیل کی جائیں گی۔

وشواس نیوز نے دینک جاگرن ڈجیٹل کے لکھنئو بیورو سے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہمارے ساتھ دھرمیندر پانڈے سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بھی ہمیں بتایا کہ فی الحال اترپردیش حکومت لاک ڈاؤن نہیں لگا رہا ہے، وزیر صحت نے بدھ کے روز ہی وضاحت دی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف آدرش دوبے کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق الہ آباد سے ہے۔

نتیجہ: اترپردیش میں نہیں لگایا جا رہا ہے منی لاک ڈاؤن، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعوی غلط ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts