فیکٹ چیک: 2017 میں ریلائنس فاؤنڈیشن کو ملے کھیل پروتساہن ایوارڈ کی تصویر کو کیا جا غلط دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز کی تفتیش میں ہم نے پایا کہ نیتا امبانی کی جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ ہے کھیل پروتساہن ایوارڈ 2017 کی ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 5, 2021 at 04:06 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ نیتا امبانی کی صدر رام ناتھ کووند کے ساتھ ایوارڈ لینے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ نتا امبانی کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وشواس نیوز کی تحقیقات میں وائرل دعوی جھوٹا ثابت ہوا۔ رام ناتھ کووند کے ساتھ نیتا امبانی کی یہ تصویر سال 2017 کی ہے ، جب ریلائنس فاؤنڈیشن کو کھیل پروتساہن ایوارڈ ملا تھا، جو نتا امبانی نے رسیو کیا تھا۔ اب یہی تصویر غلط دعووں کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف موہن لال یادو نے نیتا امبانی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’نیتا امبانی کون سا کھیل کھیلتی ہیں۔ نیتا امبانی کو کھیل رتن پروسکار‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
پوسٹ کی چھان بین کے لئے، ہم نے پہلے گوگل ریورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو تلاش کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ 29 اگست 2017 کو اپ لوڈ کی گئی ایک خبر لگی، جس میں ہمیں وائرل تصویر دیکھی۔ موصولہ خبر کے مطابق ، ’’ریلائنس فاؤنڈیشن کو منگل کے روز نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں قومی کھیل ایوارڈز کی تقریب کے دوران کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر کھیل پروتساہن پورسکار سے نوازا گیا۔ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے صدر رام ناتھ کووند سے ایوارڈ لیا۔ پوری خبر یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلائنس فاؤنڈیشن کے پی آر او نے بتایا کہ وائرل کی جا رہی پوسٹ غلط ہے۔
ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے 29 اگست 2017 کو کیا گیا ایک ٹویٹ ملا، جس میں وائرل تصویر نظر آئی۔ ٹویٹ میں لکھا ہے، ’ریلائنس فاؤنڈیشن کو ملے کھیل پروتساہن پروسکار کو لیتے ہوئے نیتا امبانی۔
مزید معلومات کے لئے ، وشواس نیوز نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے اسپورٹس ایڈیٹر ابھیشیک ترپاٹھی سے رابطہ کیا اور انہیں وائرل دعوے سے متعلق معلومات فراہم کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ جب نیتا امبانی کو راشٹرپتی بھون میں کھیل پروتساہن ایواڈر ملا تھا ، تب میں اس تقریب میں شامل تھا۔ انہیں کھیل کو فروغ دینے کے لئے یہ ایوارڈ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل پروستاہن پروسکار کھیلوں کو فروغ دینے والوں کو دیا جاتا ہے، جبکہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ ان کھلاڑیوں کو ملتا ہے جو ملک اور دنیا میں کھیل کے ذریعہ نام کماتے ہیں۔
وزارت اسپورٹ کے آفیشل ویب سائٹ اور ٹویٹر ہینڈل پر ہمیں رواں سال 2021 کے کھیل رتن ایوارڈ پانے والوں سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں ملا۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی تفتیش میں ہم نے پایا کہ نیتا امبانی کی جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ ہے کھیل پروتساہن ایوارڈ 2017 کی ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- Claim Review : دعوی کیا جارہا ہے کہ نتا امبانی کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
- Claimed By : Mohan Lal Yadav
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔