X
X

فیکٹ چیک: شاہ رخ کی جگہ اکشے کمار کو جیو کا برانڈ امیسڈر بنائے جانے کا دعوی کرنے والی نیوز رپورٹ جھوٹی

شاہ رخ خان کی جگہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو جیو کا برانڈ امبیسڈر بنائے جانے کا دعوی کرنے والی نیوز رپورٹ جھوٹی ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Jun 25, 2020 at 05:04 PM
  • Updated: Aug 30, 2020 at 07:54 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ ادار سشانت سنگھ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد اداکاراؤ کا بائیکاٹ کی اپیل کی کے ساتھ وائرل ہو رہے پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ریلائنس جیو نے شاہ رخ خان کو ہٹا کر ان کی جگہ اداکار اکشے کمار کو برانڈ امبیسڈر بنایا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ یہ محض افواہ ہے، جسے سوشل میڈیا پر کئی صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف ’مینک رام‘ نےایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو کے لئے ایک بڑی خبر آرہی ہے، اور یہ کہ شاہ رخ خان نامی فلمی اداکار کو ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اکشے کمار نے بطور برانڈ ایمبیسیڈر جیو ہندوستان کی سب سے بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی ہے۔ شاہ رخ خان کو کمپنی کے برانڈ پروموشن کے لئے سائن کیا گیا تھا ، شاہ رخ خان اس کمپنی کو فروغ دیتے تھے اور اس کے بدلے میں انہیں بھاری فیس دی جاتی تھی ، لیکن اب سوشل میڈیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان کو ہٹا دیا گیا۔ اکشے کمار کو بطور امبیسڈر ان کی جگہ دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر رپورٹس ابتدائی مرحلے میں ہیں‘‘۔ پوسٹ کے ساتھ کریڈبل سورس ڈاٹ کام نام کی ویب سائپ پر شائع خبر کو بھی شیئر کیا گیا ہے جس کی سرخی میں لکھا ہے، ’ریلائنس نے شاہ رخ خان کو جیو سے نکال کر اکشے کمار کو برانڈ امیسڈر بنایا ہے۔

پڑتال

وائرل ہو رہی رپورٹ میں کئی ٹویٹر ہینڈل کے ٹویٹ کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ریلائنس نے شاہ رخ خان کو جیو سے نکال کر اکشے کمار کو برانڈ امبیسڈر بنایا ہے۔ بی جے پی لیڈر ڈاکٹر سروجنی اگروال نے اپنی ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ’خبر ہے کہ ریلائنس نے شاہ رخ خان کو جیو سم کے ایڈ سے نکال دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ’اکشے کمار‘ کو ’سیلیکٹ‘ کیا گیا ہے‘۔ ان کے اس ٹویٹ میں بائیکاٹ خانس کا ہیش ٹیگ بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں پشپیندر کلشرشٹھ کے نام سے چلنے والے ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ بھی لگا ہوا ہے، جو سروجنی اگروال کے ٹویٹ سے ملتا ہوا ہے۔

وائرل دعوی کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے نیوز سرچ کی مدد لی۔ نیوز سرچ میں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اکنامک ٹائمس پر 26 دسمبر 2015 شائع ہوئی خبر کے مطابق، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مکیش امبانی کے ٹیلی کام وینچر ریلائنس جیو کے برانڈ امیسڈر ہوں گے، جو 27 دسمبر 2015 کو 4جی خدمات شروع کرنے جا رہی ہے۔

ہمیں ایسی کوئی نیوز رپورٹ نہیں ملی، جس میں اکشے کمار کو جیو کا نیا برا نڈ امبیسڈر بنائے جانے کا ذکر ہو۔

ہمیں یوٹیوب پر 12 اپریل 2018 کو جیو کا ایک ایڈ کیمپن ملا، جس میں دیپیکا پادوکون نظر آرہی ہیں۔ یو ٹیوب پر ہمیں جیو ٹرائل آفر کا ایڈ بھی ملا، جس میں شاہ رخ خان برانڈ کو فروغ دیتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔

اس کے بعد ہمیں نے جیو سے رابطہ کیا۔ جیو کے ترجمان نے ہمیں بتایا کہ ، ’وائرل ہو رہے میسج میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ جیو کے لئے برانڈ امیسڈر جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ کیمپن ٹو کیپمن پر منحصر کرتا ہے‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکینگ کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ اس صارف کا تعلق اترپردیش سے ہے علاوہ ازیں اس ایک مخصوص آئیڈولاجی کی جانب پوسٹ مذکورہ پروفائل سے شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: شاہ رخ خان کی جگہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو جیو کا برانڈ امبیسڈر بنائے جانے کا دعوی کرنے والی نیوز رپورٹ جھوٹی ہے۔

  • Claim Review : شاہ رخ کی جگہ اکشے کمار کو جیو کا برانڈ امیسڈر بنایا گیا۔
  • Claimed By : FB User- Mayank Ram
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later