فیکٹ چیک: پی ایم مودی کی تصویر والی ٹائم میگزین کے کوور کی یہ تصویر ہے مارفڈ
ہماری پڑتال میں یہ صاف ہوا کہ ٹائم میگزین کا وائرل ہو رہا کوور مارفڈ ہے۔ ٹائم میگزین نے پی ایم مودی کی وائرل تصویر کو کوور پر شائع نہیں کیا ہے۔
- By: Amanpreet Kaur
- Published: May 5, 2021 at 05:54 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ٹائم میگزین کے کوور کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں کوور پر وزیر اعظم نریندر مودی نظر آرہے ہیں، جبکہ نیچے انگریزی میں لکھا گیا ہے
Superspreader, Will humanity now have to pay for one man’s hunger for power?’
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی تصویر غلط ہے۔
دراصل وائرل ہو رہا ٹائم میگزین کا کوور مارفڈ ہے، اسے فرضی ٹائم میگزین کوور بنانے والی ویب سائٹ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی میں کیشن لکھا، اردو ترجمہ: ’ ٹائم میگزین کے کوور پر مودی۔ حالاںکہ، تصویر میں نظر آرہے کوور پر پی ایم مودی کی تصویر کے نیچے لکھا گئے ٹیکسٹ کا اردو ترجمہ ہے: ’سپر اسپریڈر کیا ایک شخص کی اقتدار کی بھوک کا حرجانہ انسانیت کو چکانا پڑےگا؟‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ میں نظر آرہے کوور کی پڑتال کے لئے سب سے پہلے اس بار میں انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ اگر ٹائم میگزین نے پی ایم مودی کو اپنے کوور پر اس طرح شائع کیا ہوتا تو ہندوستانی میڈیا میں کوریج ضرور ہوتا، لیکن ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس میں وائرل کوور کا ذکر کیا گیا ہو۔
اس کے بعد ہم نے ٹائم میگزین کی ویب سائٹ پر چیک کیا، لیکن ہمیں یہاں بھی سال 2021 کے تمام ایڈیشنس میں سے کسی بھی کوور پر پی ایم مودی کی تصویر نہیں ملی۔
ہم نے وائرل پوسٹ کو تھوڑا زوم کر کے دیکھا تو ہمیں اس کے ٹاپ پر ’جولائی 17, 2006‘ لکھا ہوا نظر آیا، جبکہ دوسری جانب ڈبلو ڈبلو ڈبلو ٹائم ڈاٹ کام اے او ایل کی ورڈ ٹائم‘‘ لکھا ہوا دکھا۔ ہم نے ٹائم میگزین کے آرکائیو کو کھنگالا تو ہمیں جولائی 17, 2006 کا کوور پیج مل گیا۔ حالاںکہ، اس پیج پر پی ایم مودی کی تصویر نہیں تھی، بلکہ ایک بڑی سی ہیٹ کی تصویر تھی اور کوور اسٹوری کی سرخی تھی، ’دا اینڈ آف کاو بوائے ڈپلومیسی‘ لکھا ہوا ملا۔
ہم نےانٹرنیٹ پر ٹائم کوور کریئٹ کرنے کے بارے میں سرچ کیا تو ہمیں کیپ ونگ نام کی ویب سائٹ ملی جس کے ذریعہ وائرل کوور تیار کیا گیا تھا۔ اس پر بغیر پی ایم مودی کی تصویر کے ہوبہو وہی ٹائم کوور ملا، جس کے اوپر لکھا تھا جولائی 17، 2006‘ اور دوسری جانب ’ڈبلو ڈبلو ڈبلو ٹائم ڈاٹ کام اے او ایل کی ورڈ ٹائم‘ لکھا ہوا تھا۔ یعنی یہ صاف تھاکہ وائرل کوور کو اسی ویب سائٹ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
مزید معلومات کے لئے ہم نے ٹائم میگزین کی وائس پریسیڈنٹ (کمیونی کیشن) کرسٹن میٹجن سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور انہیں وائرل کوور کی تصویر بھی بھیجی۔ ای میل کے رپلائی میں انہوں نے کہا کہ وائرل کوور صحیح نہیں ہے’ ایسا کوئی کوور ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا ہے۔
ہم نے وائرل کوور پیج پر دکھ رہی پی ایم مودی کی تصویر کو کراپ کر کے گوگل رورس امیج سرچ کی مدد سے تلاش کیا تو پایا کہ یہ تصویر اے این آئی کے ایک ٹویٹ میں ملی۔ 25 فروری 2021 کے اس ٹویٹ کے مطابق، یہ تصویر پی ایم کی پونڈی چیری ریلی کے وقت کی ہے۔ یہ تصویر پی ٹی آئی کے آرکائیو میں موجود ہے۔ اسے پی ٹی آئی کے فوٹو گرافر آر سینتھل کمار نے کھینچا تھا۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف شوقت علی خان کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف نے اپنا اکاؤنٹ 2011 میں بنایا تھا اور یہ فیس بک پر کافی سرگرم ہے۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں یہ صاف ہوا کہ ٹائم میگزین کا وائرل ہو رہا کوور مارفڈ ہے۔ ٹائم میگزین نے پی ایم مودی کی وائرل تصویر کو کوور پر شائع نہیں کیا ہے۔
- Claim Review : ٹائم میگزین کے کوور پر مودی۔
- Claimed By : Shoukat Ali Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔