فیکٹ چیک: اس نوجوان کی تصویر نہیں ہے رائٹرس کی ’واحد’ فوٹو آف دی ایئر 2021، وائرل دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر رائٹرس کی 2021 کی سب سے بہترین تصاویر میں شامل تھی۔ حالاںکہ اس فہرست میں دیگر 96 تصویں بھی تھیں۔ واحد اس تصویر کو نہیں منتخب کیا گیا تھا، وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک نوا جوان کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نوجوان کو پانی کی بوتلوں میں بندھے اور دسمندر کے اندر سنجیدہ حالات میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ مراکش سے ہجرت کر رہے اس نوجوان کی تصویر کو فوٹو ایجنسی رائٹرس نے ‘فوٹو آف دی ایئر’ 2021 قرار دیا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر رائٹرس کی 2021 کی سب سے بہترین تصاویر میں شامل تھی۔ حالاںکہ اس فہرست میں دیگر 96 تصویں بھی تھیں۔ واحد اس تصویر کو نہیں منتخب کیا گیا تھا، وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی “رائٹرز” نے، اپنے ملک کو چھوڑ کر جانے والے نوجوان اشرف کی تصویر کو سال 2021 کی سب شے بہترین تصویر فراردیا ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے گوگل اوپن سرچ کے ذریعہ رائٹرس کی ’فوٹو آف دی ایئر 2021‘ کو سرچ کیا۔ اور ہم رائٹرس کے لنک پر پہنچے۔ اس فہرست میں ہمیں 97 تصاویر ملیں، اور وائرل تصویر کو دسویں نمبر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطاب،’ 19 مئی 2021 کو اسپین کے شہر سیوٹا میں ہزاروں تارکین وطن کے تیرنے کے بعد، ہسپانوی-مراکش کی سرحد کے درمیان باڑ کے قریب، بوتلوں کو فلوٹر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک مراکشی لڑکا رو رہا ہے۔ اس لڑکے نے تیرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مبذول کرائی۔ ایک سیاہ ٹی شرٹ میں اس کے کپڑوں کے نیچے بوتلیں تھیں اور بازوؤں سے جڑی ہوئی تھی”۔ مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے رائٹرس سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہیں نے ہمیں بتایا کہ اس واحد تصویر کو فوٹو آف دی ایئر 2021 قرار نہیں دیا گیا تھا، بلکہ اس فہرست

وائرل پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو دو ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ تصویر رائٹرس کی 2021 کی سب سے بہترین تصاویر میں شامل تھی۔ حالاںکہ اس فہرست میں دیگر 96 تصویں بھی تھیں۔ واحد اس تصویر کو نہیں منتخب کیا گیا تھا، وائرل دعوی گمراہ کن ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts