فیکٹ چیک: ’الحمداللہ‘ اور ’سری رام’ لفظ کو لےکر مارک زوکربرگ نے ہیں دیا یہ بیان، فرضی پوسٹ ہوئی وائرل
وشواس نیوز کی تحقیقات میں ہمیں پتہ چلا کہ مارک زکربرگ نے فیس بک پر روزانہ 5 ارب (500 کروڑ) بار لفظ ‘الحمدللہ’ اور لفظ ‘شری رام’ کے 2 ارب (200 کروڑ) بار بولے جانے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ یہ دونوں جھوٹے دعوے ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔
- By: Ashish Maharishi
- Published: Jan 14, 2022 at 10:30 AM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے بارے میں جھوٹی خبریں اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اسی ضمن میں کچھ پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دو مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ پہلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ فیس بک پر روزانہ 5 ارب (500 کروڑ) بار لفظ ‘الحمدللہ’ لکھا جاتا ہے۔ اسی دوران ایک اور وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک پر لفظ ‘شری رام’ روزانہ 2 ارب (200 کروڑ) بار لکھا جاتا ہے۔ وشواس نیوز نے جب ان دونوں پوسٹس کو چیک کیا تو ہم نے پایا کہ یہ دونوں دعوے جھوٹے ہیں۔ مارک زکربرگ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے فیس بک نے بھی ان دعووں کو رد کر دیا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟
فیس بک پیج ‘اسلام کی ایک کروڑ شہزادوں کا گروپ’ نے وائرل پوسٹ شیئر کی۔ پوسٹ میں مارک زکربرگ کی تصویر اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘#اللہ اکبر #تازہ ترین نیوز فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ فیس بک پر روزانہ 5 ارب بار لفظ #الحمدللہ لکھا جاتا ہے۔ #الحمدللہ #ماشاءاللہ‘‘۔
فیس بک پیج ‘ہندو راشٹرا سنگھ’ نے وائرل پوسٹ شیئر کی، جس میں مارک زکربرگ کی تصویر کے ساتھ کیپشن میںلکھا ہے، ‘مارک زکربرگ جو فیس بک کے مالک ہیں، نے کہا ہے کہ فیس بک پر روزانہ 2 ارب بار لفظ شری رام لکھا جاتا ہے۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں اور یہاں دیکھیں۔
پڑتال
حقیقات شروع کرنے کے لیے، ہم نے پہلے خبر کی تلاش کی اور ہمیں مارک زکربرگ کی طرف سے وائرل ہونے والے دونوں دعووں سے متعلق کوئی ایسا بیان نہیں ملا۔ تاہم اگر وہ ایسا بیان دیتے تو خبروں میں ضرور ہوتا۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے مارک زکربرگ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو اسکین کیا اور ہمیں وہاں بھی ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔
ہمیں فیس بک ویب سائٹ کے نیوز روم سیکشن میں وائرل پوسٹ سے متعلق کوئی خبر یا مضمون نہیں ملا۔
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تصدیق کے لیے ای میل کے ذریعے فیس بک سے رابطہ کیا اور دونوں وائرل پوسٹس ان کےساتھ شیئر کیا۔ ہماری میل کا جواب دیتے ہوئے میٹا کمیونیکیشنز کی ریشا ماگو نے تصدیق کی اور کہا کہ وائرل ہونے والی دونوں پوسٹس فرضی ہیں۔
وشواس نیوز نے سوشل میڈیا ایکسپرٹ اجے پرتاپ سنگھ سے بھی رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پوسٹس کلک بیٹ ہوتی ہیں اور اکثر مذہب سے متعلق ایسی پوسٹس کو پیجز سے شیئر کیا جاتا ہے، تاکہ اس کی پہنچ کو بڑھایا جا سکے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی تحقیقات میں ہمیں پتہ چلا کہ مارک زکربرگ نے فیس بک پر روزانہ 5 ارب (500 کروڑ) بار لفظ ‘الحمدللہ’ اور لفظ ‘شری رام’ کے 2 ارب (200 کروڑ) بار بولے جانے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ یہ دونوں جھوٹے دعوے ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔
- Claim Review : تازہ ترین نیوز فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ فیس بک پر روزانہ 5 ارب بار لفظ #الحمدللہ لکھا جاتا ہے۔ #الحمدللہ #ماشاءاللہ
- Claimed By : اسلام کی ایک کروڑ شہزادوں کا گروپ
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔