X
X

فیکٹ چیک: منگلور ایئر پورٹ پر بم رکھنے والا نہیں ہے آر ایس ایس کا کارکن، غلط تصویر ہو رہی ہے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل پوسٹ میں پہلی تصویر میں موجود شخص آدتیہ راؤ ہی ہیں، جس نے منگلور ایئر پورٹ پر بم رکھنے کے لئے خود سپردگی کی ہے مگر اس کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوسٹ میں دوسری تصویر میں موجود شخص کرناٹک آر ایس ایس کے سوئم سیوک سندیپ لوبو ہیں، جن کا اس معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان دونوں تصاویر میں کوئی تعلق نیہں ہے۔

  • By: Pallavi Mishra
  • Published: Jan 25, 2020 at 04:18 PM
  • Updated: Jan 25, 2020 at 04:33 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ منگلور ایئر پورٹ پر پیر کے روز (جنوری 20) کو ٹکٹ کاونٹروں کے پاس ایک لاوارس بیگ میں زندا بم ملنے کے بعد ہوائی اڈے پر ہنگامہ مچ گیا تھا۔ حالاںکہ، بعد میں سی آئی ایس ایف نے اس بم کو ڈفیوز کر دیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اس معاملہ میں مشتبہ ملزم نے بدھ (22 جنوری)کے روز بنگلورو پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی تھی۔ اب اس معاملہ کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔

وائرل پوسٹ میں دو تصاویر ہیں۔ پہلی تصویر میں ایک آدمی ہے جس میں ایک دھاریوں والی ٹی شرٹ پہنی ہے۔ دوسری تصویر میں آدمی نے آر ایس ایس کی وردی خاقی ہاف پینٹ، کالی ٹوپی اور سفید شرٹ پہنی ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ ان دونوں تصاویر میں موجود شخص ایک ہی ہے اور منگلور ایئر پورٹ پر بم دکھنے والا شخص آر ایس ایس سوئم سیوک ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔

وائرل پوسٹ میں پہلی تصویر میں موجود شخص آدتیہ راو ہی ہے جس نے منگلور ایئرپورٹ پر بم رکھنے کے لئے سرنڈر کیا ہے مگر اس کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوسٹ میں دوسری تصویر میں موجود شخص کرناٹک آر ایس ایس کے سوئم سیوک سندیپ لوبو ہیں۔ ان دونوں تصاویر میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

وائرل پوسٹ میں دو تصاویر ہیں۔ پہلی تصویر میں ایک شخص ہے جس نے ایک دھاریوں والی ٹی شرٹ پہنی ہے۔ دوسری تصویر میں شخص نے آر ایس ایس کی وردی خاقی ہاف پینٹ، کالی ٹوپی اور سفید شرٹ پہنی ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ڈسکرپشن میں لکھا ہے، ’’ہر ہندو دہشت گرد نہیں ہوتا ہے لیکن پکڑے جانے والا ہر بھگوا دھاری دہشت گرد ہوتا ہے۔ ملیئے بھگوا دہشت گرد آر ایس ایس سوئم سیوک آدتیہ راؤ سے۔ 3 دن قبل منگلور ایئرپورٹ پر بم کی خبر خوب زور سے آئی۔ میڈیا نے جہادیوں، دہشت گردوں میں بھی خوب مزمت کی۔ اب آدیتہ راؤ نام کا ایک سنگھی بم دکھنے کےلئے گرفتار ہوا ہے، گناہ قبول بھی کر لیا ہے‘‘۔

پڑتال

سب سے پہلے ہم نے ان دونوں تصاویر کو غور سے دیکھا۔ دونوں تصاویر میں بالکل بھی شہبت نظر آئی۔ دونوں تصاویر میں موجود شخص کے چہرے کے ناک نقشے اور رنگ میں بھی فرق نظر آیا۔

اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے انٹر نیٹ سرچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے گوگل پر ’منگلورو ایئرپوسٹ بم کیس ملزم‘ کی ورڈ ڈال سرچ کیا۔ ہمارے ہاتھ جاگرن ڈاٹ کام پر 22 جنوری 2020 کو شائع کی گئی ایک خبر ملی۔ خبر کے مطابق، منگلور ہوائی اڈے پر بم رکھنے والے مشتبہ آدتیہ راؤ نے منگلور پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔ اس خبر میں مشتبہ آدتیہ راؤ کی تصویر بھی تھی۔ یہ تصویر وائرل پوسٹ میں شیئر کی گئی پہلے تصویر ہی تھی۔ ہم نے یہ پوری خبر پڑھی مگر کہیں بھی یہ نہیں لکھا تھا کہ آدتیہ راؤ آر ایس ایس، بی جے پی یا کسی سیاسی جماعت سے منسلک ہے۔

اس سے ہمیں یہ تو پتہ چلا گیا کہ یہ پہلی تصویر منگلور ایئرپورٹ پر بم رکھنے والے مشتبہ آدتیہ راؤ کی ہی ہے۔ اب ہمیں یہ وائرل پوسٹ میں موجود دوسری پوسٹ کی پڑتال کرنی تھی۔ ہم نے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں سندیپ لوبو نام کا ایک فیس بک اکاؤنٹ ملا، جس میں وائرل فوٹو سے ملتا جلتا ایک فوٹو تھا۔

اس اکاؤنٹ میں سندیپ لوبو کی بہت سی تصاویر تھیں جس نے واضح ہوا کہ دوسری تصویر میں موجود سندیپ لوبو ہی ہیں۔ یہ اکاونٹ پٹر کرناٹک سے چلایا جاتا ہے۔اس فیس بک پیج پر سندیپ نے اس وائرل فرضی خبر کو خارج کرتے ہوئے متعدد پوسٹس ڈالے تھے۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے اس موضوع میں پولیس کمپلینٹ کرتے ہوئے بھی فوٹو ڈالے تھے۔

کیوں کہ پوسٹ میں آر ایس ایس کا ذکر تھا اسلئے ہم نے جنوبی کرناٹک کے آر ایس ایس کے کو ہیڈ پردیپ سے بات کی، جن سے ہمیں سندیپ لوبو کا نمبر ملا۔ سندیپ نے ہمیں بتایا، ’’یہ پوسٹ 22 جنوری کو کیرالہ سے وائرل ہونی شروع ہوئی تھی۔ میرا منگلور ایئرپورٹ پر ملے بم سے متعلق حراست میں لئے گئے آدتیہ راؤ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میرا نام سندیپ لوبو ہے اور میں آر ایس ایس کا سوئم سیوک اور جنوبی کرناٹک بے جے پی آئی ٹی سیل کا ممبر ہوں۔ وائرل تصویر میں اور آر ایس ایس لیڈر کلدکا پربھاکر بھٹ ہیں۔ یہ تصویر 10 دن پہلے مکر سنکرانی کے موقع کے دوران پٹر، کرناکٹ میں کھینچی گئی تھی‘‘۔

ہم نے مزید تصدیق کے لئے بنگلورو سینٹرل ڈویژنل ڈی سی پی چیتن سنگھ راٹھور سے بات بھی کی۔ انہوں نے بھی تصدیق کیا پڑتال میں آدتیہ راؤ کا کسی سیاست جماعت سے رشتہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اب باتی تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف روی کناوینی مدی راج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق ممبئی سے ہے علاوہ ازیں انہوں نے اپنے فیس بک انٹرو میں خود کو کانگریس کا سکریٹری جنوبی وسطی ضلع ممبئی بتایا ہوا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل پوسٹ میں پہلی تصویر میں موجود شخص آدتیہ راؤ ہی ہیں، جس نے منگلور ایئر پورٹ پر بم رکھنے کے لئے خود سپردگی کی ہے مگر اس کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوسٹ میں دوسری تصویر میں موجود شخص کرناٹک آر ایس ایس کے سوئم سیوک سندیپ لوبو ہیں، جن کا اس معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان دونوں تصاویر میں کوئی تعلق نیہں ہے۔

  • Claim Review : अब आदित्य राव नाम का एक संघी बम रखने के लिए गिरफ्तार हुआ है, गुनाह कबूल भी कर लिया है।
  • Claimed By : FB User- Ravi Kunaveni Mudiraj
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later