X
X

فیکٹ چیک: وائرل پوسٹ میں دکھ رہے شخص لوک سبھا صدر نہیں ہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 25, 2019 at 06:13 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک خاتون اور ایک شخص نظر رہے ہیں۔ اس تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں کوٹا کے بی جے پی ایم پی اور لوک سبھا صدر اوم بڑلا ہیں۔

وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ تصویر میں لوک سبھا صدر اوم بڑلا نہیں، بی جے پی کے سینئر لیڈر وجیندر گپتا ہیں۔ تصویر میں دکھ رہی خاتون کوئی اور نہیں، بلکہ ان کی بیوی ہیں۔ تصویر 14 نومبر 2013 کی ہے۔ نئی دہلی اسمبلی انتخابات میں نامزدگی داخل کرنے کے بعد وجیندر گپتا اپنی بیوی کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف وویک یادو نے ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: ’’یہ جو بیہودہ آدمی اس خاتون سے زبردستی چپک رہا ہے اس کا نام اوم بڑلا ہے جو کہ کوٹا سے بی جے پی ایم پی ہے، جو کہ اب 17ویں لوک سبھا کا اسپیکر بنایا گیا۔

پڑتال

وشواس ٹیم نے سب سے پہلے لوک سبھا صدر اوم بڑلا کی حالیہ تصویر سرچ کرنا شروع کیا۔ گوگل پر ہمیں ان کی کئی تصاویر ملیں۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد ایک بات تو صاف تھی کہ وائرل تصویر میں دکھ رہے شخص اوم بڑلا نہیں ہیں۔

ایسے میں اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ وائرل تصویر والے شخص کون ہیں۔ اس کے لئے ہم نے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل میں سرچ کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس کے لئے ہم نے وائرل تصویر کو گول رورس امیج میں اپ لوڈ کرکے سرچ کرنا شروع کیا۔ کئی پیجز کو اسکین کرنے کے بعد آخر کار ہمیں اصل تصویر مل ہی گئی۔

اصل تصویر ٹائیمس آف انڈیا کے فوٹو جرنسلٹ نے کھینچی تھی۔ تصویر کے کیپشن کے مطابق، 2013 کے دہلی اسبملی انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈر نے نئی دہلی استبلی سیٹ سے 5 نومبر 2013 کو نامزدگی داخل کی تھی۔ نامزدگی کے بعد وجیندر گپتا اپنی بیوی کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئے تھے۔

اس کے بعد ہم نے ان ویڈ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ٹول کی مدد سے وجیندر گپتا کی بیوی کی تصویر کو سرچ کرنا شروع کیا۔ وجیندر گپتال (نیچے ٹویٹر ہینڈل دیکھیں) کے آفیئیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہمیں ایک پرانا ٹویٹ ملا۔ اس میں وجیندر گپتا اپنی بیوی ڈاکٹر شوبھا وجیندر کے ساتھ دکھ رہے ہیں۔ یہ ٹویٹ 8 مارچ 2014 کو کیا گیا تھا۔ اسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
@Gupta_vijender, InVID 

اتنا کرنے کے بعد ہم نے لوک سبھا صدر اوم بڑلا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ ہماری بات لوک سبھا اسپیکر کے پی آر راگھویندر سے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل تصویر میں دکھ رہے شخص اوم بڑلا نہیں ہیں۔

آخر میں ہم نے لوک سبھا صدر اوم بڑلا کے نام پر فرضی پوسٹ کرنے والے فیس بک صارف وویک یادو کے پروفائل کی سوشل اسکیننگ کی۔ ہمیں پتہ چلا کہ وویک اترپردیش کے اٹاوا کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنا فیس بک اوکانٹ ستمبر 2002 میں بنایا تھا۔

نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں ثابت ہوا کہ وائرل تصویر میں دکھ رہے شخص لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا نہیں ہیں۔ وائرل تصویر بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا اور ان کی بیوی کی ہے۔ تصویر 14 نومبر 2013 کی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : تصویر میں اوم بڑلا
  • Claimed By : FB User- Vivek Yadav
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later