X
X

فیکٹ چیک: پاکستان کے کوریوگرافر کے ڈانس کا ویڈیو پاک وزیر عامر لیاقت حسین کے نام سے ہوا وائرل

وشواس نیوز کی تفتیش میں یہ دعوی غلط نکلا۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شحص پاکستان کے وزیر عامر لیاقت حسین نہیں، بلکہ پاکستان کے ایک کوریوگرافر شیعب شکور ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص بالی ووڈ ٹپ ٹپ برسا پانی پر ڈانس کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کر کے دعوی کیا جا رہا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص پاکسان کے وزیر عامر لیاقت حسین ہیں۔ جنہوں نے تقریب کے دوران بالی ووڈ گانوں پر ڈانس کیا ہے۔ وشواس نیوز کی تفتیش میں یہ دعوی غلط نکلا۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شحص پاکستان کے وزیر عامر لیاقت حسین نہیں، بلکہ پاکستان کے ایک کوریوگرافر شیعب شکور ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کا ویڈیو ہے، ہندوستانی اور پاکستانی مل کر ٹرول بھی کر رہے ہیں اور حمایت بھی۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل دعوی کا سچ جاننے کے لئے ہم نے گوگل پر کچھ کی ورڈ کے ذریعہ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو ایچ ایس اسٹوڈیو نام کا ایک پاکستانی فیس بک اکاؤنٹ پر ملا۔ اکاؤنٹ کو تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ ایس ایچ اسٹوڈیو پاکستان کا ایک ویڈنگ فوٹوگرافی اسٹوڈیو ہے، جو کہ شادی اور تقریبات کی فوٹوگرافی کرتا ہے۔ ایس ایچ اسٹوڈیو نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اسے کوریوگرافر شعیب شکور کا بتایا ہے۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے شعیب شکور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو سرچ کرنا شروع کیا۔ اس دورا ہمیں شعیب شکور کا انسٹاگرا پروفائل ملا۔ شعیب شکور نے 4 جنوری 2022 کو اپنے انسٹاگرا ہینڈل پر اس ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔ شعیب شکور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو کھنگالنے پر ہم نے اپایا کہ پاکستان کے ایک کوریوگرافر ہیں، جو کہ لوگوں کو ڈانس سکھاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ہم نے پاکستانی صحافی عامر حبیب سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان میں بھی کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پاکستانی وزیر نہیں ہے اور نہ ہی عامر لیاقت حسین ہے۔ لوگ غلط دعوے کے ساتھ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ میں کئی وزراء سے ملا ہوں اور کئی وزراء کو جانتا ہوں۔ میں نے کبھی ان کا ذکر نہیں دیکھا اور نہ سنا ہے۔

ہم نے معلومات کی تصدیق کے لیے شعیب شکور سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔ میں وائرل ویڈیو میں ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ لوگ مجھے بہت پیار دے رہے ہیں لیکن میں وزیر نہیں ہوں، میں پاکستان میں کوریوگرافر ہوں۔ میرا تعلق مڈل کلاس ​​گھرانے سے ہے، وزراء سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تحقیقات کے اختتام پر، ہم نے اس پوسٹ کو شیئر کرنے والی فیس بک صارف نازیہ خان کی سوشل اسکیننگ کی۔ اسکیننگ سے ہمیں معلوم ہوا کہ فیس بک پر صارف کے 26 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ صارف کا اکاؤنٹ مارچ 2011 سے ایکٹیو ہے۔ نازیہ خان کا تعلق مدھیہ پردیش کے اجین سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی تفتیش میں یہ دعوی غلط نکلا۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شحص پاکستان کے وزیر عامر لیاقت حسین نہیں، بلکہ پاکستان کے ایک کوریوگرافر شیعب شکور ہیں۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later