X
X

فیکٹ چیک: مہندر سنگھ دھونی نہیں جوائن کر رہے کوئی سیاسی جماعت

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 30, 2019 at 06:37 AM
  • Updated: May 13, 2019 at 11:35 AM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ہندوستانی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے ’’گوتم گمبھیر کے بعد مہندر سنگھ دھونی بھی ہوئے بی جے پی میں شامل؟ ‘‘۔ تفتیش میں ہم نے پایا کہ دھونی ابھی سیاست جوائن نہیں کر رہے ہیں اور یہ پوسٹ فرضی ہے۔

پڑتال

ہم نے مہندر سنگھ دھونی والے وائرل پوسٹ کی تفتیش کی۔ سب سے پہلے اپنی تفتیش کے لئے ہم نے اس تصویر کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا اور پتہ چلا کہ اس تصویر کو سب سے پہلے ’کرکٹ ایڈکٹر ڈاٹ کام‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کی ویب سائٹ نے استعمال کیا تھا۔ اس خبر کے مطابق، امت شاہ حمایت مانگنے کے لئے متعدد با اثر شخصیات سے ملے۔ اسی طرز میں اگست 2018 میں مہندر سنگھ دھونی سے بھی ملاقات کی۔ یہ تصویر اسی وقت کی ہے۔
cricketaddictor.com

تاہم اس تصویر سے یہ واضح ہے کہ وائرل ہو رہی پوسٹ فرضی ہے ۔ اپنی تفتیش کو پختہ کرنے کے لئے ہم نے مہندر سنگھ دھونی کے پرسنل مینیجر مہیر دیواکر سے بات کی اور انہوں نے یہ کنفرم کیا کہ دھونی کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔

اس خبر کو لالو پال (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام كے فیس بک صارف نے ’گرو سے کہو ہم ہندو ہیں گروپ میں اپنے 100 دوستوں کو جوڑیں‘ کے نام کے ایک پیج پر شیئر کیا تھا۔ اس پیج کے کل 4,64,826 ممبرس ہیں۔
Lalu Pal

نتیجہ: ہماری تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے بی جے پی کو جوائن کرنے کے دعویٰ میں کوئی بھی سچائی نہیں ہے، یہ مکمل طور پر فرضی  خبر ہے۔

مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later