X
X

فیکٹ چیک: ڈرم میں شراب بھرنے والے ویڈیو کا کسان آندولن سے نہیں ہے کوئی تعلق، ویڈیو لدھیانا کا ہے

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ ویڈیو کسانوں کی تحریک کی نہیں ہے ، بلکہ لودھیانہ کے گاؤں کاونکے کالا میں منعقد ہونے والے بابا رودو شاہ جی میلے کی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 21, 2021 at 05:49 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کو بوتلوں سے شراب کو ڈرم میں بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اسے کسانوں کے چل رہےآندولن سے جوڑتے ہوئے شیئرکر رہے ہیں۔ اور یہ دعوی کر رہے ہیں کہ کسان آندولن کا ویڈیوہے۔ وشواس نیوز نے جب وائرل پوسٹ کی تفصیل سے تفتیش کی تو حقیقت کچھ اور نکلی۔ ہمیں معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو لدھیانا کے ایک گاؤں میں بابا رودو شاہ جی کے میلے کا ہے۔ وائرل ویڈیو فروری 2021 کا ہے۔

وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟

فیس بک پیج ‘جموں ہندوس اگینسٹ روہنگیا’ نے 14 ستمبر 2021 کو وائرل ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ، ‘ آپ دیکھتے ہیں کہ مودی جی کسانوں پر کتنا ظلم کر رہے ہیں: اور کسان بھائی بہت پریشانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔’

اس ویڈیو کو کسانوں کے آندولن سمجھتے ہوئے دیگر صارفین بھی اسے وائرل کر رہے ہیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر اپ لوڈ کرکے اور کئی کی فریم نکال کر اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس کے بعد اسے گوگل ریورس امیج کے ذریعے سرچ کیا گیا۔ تلاش میں، ہمیں یہ ویڈیو ایک ٹویٹر ہینڈل پر ملا جس میں خود کسان پروٹسٹ کے جعلی دعوےکے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ یہاں ٹویٹ کا رپلائی کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو کسان آندولن کا نہیں ہے، بلکہ کونکے کلاں میں منعقد ہونے والے میلے کا ہے۔ یہ میلہ ہر سال بابا رودو شاہ جی کے گاؤں میں ہوتا ہے۔ ٹویٹ کے ساتھ یوٹیوب ویڈیو کا اسکرین شاٹ بھی ملا، جو وائرل ویڈیو کے ایک اسکرین شاٹ سے ملتا ہوا ہے۔

ویڈیو کی تحقیقات جاری رکھتے ہوئے، ہم نے اسی اسکرین شاٹ واے یوٹیوب چینل کو تلاش کیا۔ ہمیں 7 فروری 2021 کو نور ایئر لائن نامی اس چینل پر 2 منٹ 38 سیکنڈ پر وائرل ویڈیو کا ایک اسکرین گریب دیکھنے کو ملا۔ یہاں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میلہ بابا رودو شاہ جی گاؤں کاونکے کلاں جہاں شراب کا لنگر ہوتا ہے‘‘۔

اپنی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے، ہم نے گوگل نیوز سرچ کیا اور ہمیں پنجابی جاگرن کی ایک خبر ملی۔ 6 ستمبر 2021 کو شائع ہونے والی اس خبر نے انکشاف کیا کہ بابا رودو شاہ کی برسی کے موقع پر کاونکے کلاں گاؤں میں ایک ثقافتی میلہ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں ان کے پیروکار شراب پیتے ہیں۔

وشواس نیوز نے ویڈیو کی تصدیق کے لیے پنجابی جاگرن کے لدھیانہ کے انچارج بھوپندر سنگھ سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق کی کہ یہ لدھیانہ کے ایک گاؤں کی ویڈیو ہے۔ پہلے شراب پیش کی جاتی ہے اور پھر اسے پیروکاروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بھوپندر نے ہمارے ساتھ انسٹاگرام سے ایک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو وائرل ویڈیو کے بارے میں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ لدھیانا گاؤں میں ثقافتی میلے کے دوران کا ویڈیو ہے۔

اب وقت آگیا تھا کہ جعلی پوسٹ شیئر کرنے پر فیس بک پیج ‘جموں ہندوس اگینسٹ روہنگیا’ کی سوشل سکیننگ کی جائے۔ ہم نے پایا کہ صارف پہلے ہی جعلی پوسٹ شیئر کر چکا ہے۔ فروری 2018 میں بنائے گئے اس پیج کو 24 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ ویڈیو کسانوں کی تحریک کی نہیں ہے ، بلکہ لودھیانہ کے گاؤں کاونکے کالا میں منعقد ہونے والے بابا رودو شاہ جی میلے کی ہے۔

  • Claim Review : آپ دیکھتے ہیں کہ مودی جی کسانوں پر کتنا ظلم کر رہے ہیں: اور کسان بھائی بہت پریشانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔'
  • Claimed By : جموں ہندوس اگینسٹ روہنگیا
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later