X
X

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو کابل ایئر پورٹ دھماکہ کا نہیں بلکہ قزاقستان کا ہے

وشواس نیوز نے جب اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو کابل ایئر پورٹ کے خود کش حملہ کا نہیں بلکہ قزاقستان میں ہوئے دھماکہ کا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 31, 2021 at 05:10 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پچھلے روز کابل ایئرپورٹ پر ہوئے خودکش حملہ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک دھماکہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو ہاتھ میں پکڑے کیمرے سے شوٹ کیا گیا ہے جیسے ہی دھماکہ ہوتا ہے تو کمیرہ ہلنے لگتا ہے اور جس نے یہ پکڑا ہوا ہے وہ بھی ممکن ہے کہ بھاگنے لگتا ہے اور منظر سکڑ کے طرف آجاتا ہے۔ اب اسی ویڈیوکو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ کابل ایئر پورٹ پر ہوئے دھماکہ کا ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے جب اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو کابل ایئر پورٹ کے خود کش حملہ کا نہیں بلکہ قزاقستان میں ہوئے دھماکہ کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج، ’ٹرائبل نیوز نیٹ ورک‘ نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’کابل ایئر پورٹ پر زوردار دھماکہ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ان ویڈ ٹول میں ویڈیو کو اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ویڈیو کا پہلا ہی فریم ڈی این اے انڈیا کی ویب سائٹ پر 26اگست 2021 کو شائع ہوئی ایک خبر میں ملا۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’قزاقستان کے شہر تارز میں ملٹری ویر ہاؤس کے قریب یہ دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو ہوئے ہیں‘‘۔ مکمل خبر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید سرچ میں ہمیں ’بی این او نیوز‘ کے آفیشیئل ٹویئر ہینڈل پر وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کو 26 اگست 2021 کو ٹویٹ کرتے ہوئے قزاقستان کا دھماکہ بتایا گیا ہے۔

https://twitter.com/BNONews/status/1430913296882757635

قابل غور ہے کہ کابل کے ایئر پورٹ پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں درجنوں جانیں بحق ہوئی تھیں۔

ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے اٹرنیشنل افیئرس صحافی، مشرق وسط معاملوں کے ماہر اور یونی ورسٹی آف وارسا کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل رلیشنس کے وزیٹنگ فیکلٹی سوربھ شاہی کے ساتھ شیئر کیا۔ سوربھ نے ہمیں بتایا کہ افغانستان کہ کابل ایئر پورٹ حملہ کا یہ ویڈیو نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ٹرائبل نیوز نیٹ ورک کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو391,108 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے جب اپنی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو کابل ایئر پورٹ کے خود کش حملہ کا نہیں بلکہ قزاقستان میں ہوئے دھماکہ کا ہے۔

  • Claim Review : کابل ایئر پورٹ پر زوردار دھماکہ
  • Claimed By : Abd Elaty Abd Elgwad
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later