X
X

فیکٹ چیک: بی جے پی کا جھنڈا پھہراتے لوگوں کا یہ ویڈیو جموں و کشمیر کا ہے، پی او کے کا نہیں

وشواس ینیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پایا گیا۔ یہ وائرل ویڈیو مقبوضہ کشمیر کا نہیں بلکہ، جموں و کشمیر کا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں بس کے اوپر بیٹھے لوگ بی جے پی کا جھنڈا دکھا رہے ہیں۔ ویڈیو میں لوگ خوشیاں منا رہے ہیں اور بی جے کے جھنڈے پھہرا رہے ہیں اور ساتھ میں نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ صارفین ویڈیوکو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ ویڈیو پی او کے کا ہے۔

وشواس نیوز نے دعوی کی جانچ کی اور پایا کہ وائرل ویڈیو پی او کے کا نہیں، بلکہ جموں و کشمیر کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹ صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا، ’’پی او کے میں ہماری ایئر اسٹرائیک سے لوگوں میں خوشی کی لہر۔ ان لوگوں نے ہندوستان اور بی جے پی کی حمایت میں ریلیاں نکالی ہیں اور مودی کے نعرہ لگائے ہیں۔ انہیں پاکستان سے آزادی چاہئے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال شروع کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر ڈالا اور کی فریمس نکالے۔ پھر ان کی فریمس کو ہم نے گوگل رورس امیج ٹول کے ذریعہ سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں 22 نومبر 2020 کو بی جے پی کی جموں کشمیر یونٹ کے آفیشیئل فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیا گیا ایک ویڈیو ملا جس میں وائرل ویڈیو کی جھلکیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا
“#DDCElections #JKWithBJP #DDCElections #JKWithBJP Visuals from #JammuKashmir clearly indicates the love and affection of the people as well as their rock-hard faith on the leadership of PM Narendra Modi Ji ”

اس کے بعد ہم نے بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے ویڈیو انچارج منظور بھٹ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ویڈیو جموں کے کشتواڑ میں گزشتہ روز ہوئی انتخابی ریلی کا ہے‘‘۔ صاف ہے کہ وائرل ویڈیو جموں کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بی جے پی کی ایک انتخابی ریلی کا ہے نہ کہ مقبوضہ کشمیر کا۔

آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچائت ضمنی انتخابات آٹھ مراحل میں ہو رہے ہیں۔

نتیجہ: وشواس ینیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ فرضی پایا گیا۔ یہ وائرل ویڈیو مقبوضہ کشمیر کا نہیں بلکہ، جموں و کشمیر کا ہے۔

  • Claim Review : صارفین ویڈیوکو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ ویڈیو پی او کے کا ہے۔
  • Claimed By : J Eugene Sagar
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later