فیکٹ چیک: جھارکھنڈ کے ماک ڈرل کا ویڈیو پولیس کی کاروائی کے نام سے ہوا وائرل

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے لوگوں پر ظلم کے نام سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’’یہ ہندوستان کا ویڈیو ہے کیا ظلم ہو رہا ہے انسانوں پر‘‘۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔ اصل میں یہ ویڈیو جھارکھنڈ کے کھونٹی میں 2017 میں ہوئی ماک ڈرل کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پر شیئر کئے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہوا ہے’’یہ ہندوستان کا ویڈیو ہے کیا ظلم ہو رہا ہے انسانوں پر‘‘۔ پوسٹ کی آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

ہم نے اپنی پڑتال کا آغاز کیا اور سب سے پہلے ویڈیو کے کی فریمس کا رورس امیج سرچ کیا اور ہمیں یوٹیوب پر یہی ویڈیو ملا۔ گنیش سناسی نام کے صارف نے یوٹیوب کے اپنے چینل پر اسی ویڈیو کو 1 نموبر 2017 کو اپ لوڈ کیا تھا۔

ویڈیو کے ڈسکپشن میں انہوں نے لکھا ہوا ہے کہ یہ ویڈیو کھونٹی پولیس کے ماک ڈرل کا ہے۔

وشواس نیوز نے یوٹیوب کے اس ویڈیو کی حقیقت کی تصدیق کے لئے کھونٹی پولیس سے رابطہ کیا۔ جھارکھنڈ کے کھونٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جےدیپ نے بتایا کہ ان کی پوسٹنگ اسی سال تھانے میں ہوئی ہے، اسلئے انہیں اس بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہے۔ جے دیپ کے پہلے تھانے میں تیعنات ایس ایچ او نے بھی اس معاملہ میں کچھ بھی نہیں بتایا۔

یوٹیوب پر یہ ویڈیو ایک نمبر 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا تھ، ہم نے ان افسران سے رابطہ کیا، جو اس وقت اس علاقہ میں تعینات تھے۔ اس وقت کھونٹی کے ڈی ایس پی (پروبیشنر) آشوتوش کمار سے وشواس نیوز نے بات کی۔ آشوتوش ابھی چترا ضلع کے ٹنڈوا میں سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی پی او) تعینات ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا، ’’ان کے وقت کھنٹی میں ماک ڈرل ہوا تھا اور وائرل ہو رہا ویڈیو اسی ڈرل کا ہے‘‘۔

نتیجہ: پولیس کے ظلم کے نام سے وائرل ہو رہا ویڈیو فرضی ہے۔ اصل میں یہ ویڈیو جھارکھنڈ کے کھونٹی میں 2017 میں ہوئی ماک ڈرل کا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts