فیکٹ چیک: روس میں اسلام کو نہیں دیا گیا ہے سرکاری مذہب کا درجہ، وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے
وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے۔ روس میں نا ہی اسلام کو اور نا ہی کسی بھی مذہب کو سرکاری درجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وبا پھیلنے کے دوران تمام مذہب مقامات پر پابندیاں تھیں جنہیں ہٹا لیا گیا ہے۔ اسلام کو روس میں سرکاری درجہ ملنے کا دعوی فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: May 11, 2022 at 04:27 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ روس میں ولادمیر پوتن نےمذہب اسلام کو ملک کا دوسرا سرکاری مذہب کا درجہ دیا ہے۔ اور مسلمانوں پر سے تمام پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے۔ روس میں نا ہی اسلام کو اور نا ہی کسی بھی مذہب کو سرکاری درجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وبا پھیلنے کے دوران تمام مذہب مقامات پر پابنیاں تھیں جنہیں ہٹا لیا گیا ہے۔ اسلام کو روس میں سرکاری درجہ ملنے کا دعوی فرضی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ میں لکھا، ’پیوٹن نے روس میں اسلام کے مقدس مذہب پر عائد پابندیاں ختم کر دیں جو اس سے قبل حکومت کی جانب سے نافذ اور عائد کی گئی تھیں۔روس نے دین اسلام کو روس میں دوسرا سرکاری مذہب قرار دے دیا. الحمداللہ ضرور اسلام کا مقدس مذہب دنیا کا پہلا مذہب ہو گا ان شاﺀاللہ‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے روسی سرچ انچن ینڈکس پر اوپن سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسا کوئی آرٹیکل نہیں ملا جو اس بات کو صحیح ثابت کرتا ہے۔ امریکا کی سرکاری ویب سائٹ پر روس کے مذہب سے متعلق 2021 میں شائع ہوئی رپورٹ، ’بین الاقوامی مذہبی آزادی پر 2020 کی رپورٹ: روس‘۔ اس رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ روس کا آئین مذہب کی آزادی، مذہبی عقیدے سے قطع نظر مساوی حقوق، اور اپنے مذہب کی عبادت اور اس کا دعویٰ کرنے کا حق سب کو برابر فراہم کرتا ہے۔ یہ قانون عیسائیت، اسلام، یہودیت اور بدھ مت کو ملک کے چار “روایتی” مذاہب کے طور پر شناخت کرتا ہے اور روسی آرتھوڈوکس چرچ (آر او سی) کے خصوصی کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ جولائی کے ایک ریفرنڈم میں منظور کی گئی آئینی ترمیم ملک کے آباؤ اجداد کے ذریعے منظور کیے گئے “آئڈیئلس اینڈ فیتھ ان گاڈ” کا حوالہ دیتی ہے، جو آئین میں گاڈ کا پہلا اور واحد حوالہ ہے‘۔ اس رپورٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ روس میں اسلام کو ملا کر چار مذاہب کو ’روایتی‘ بتایا گیا ہے، جس میں خصوصی طور پر روسی آرتھوڈاکس چرچ کا ذکر ہے۔ حالاںکہ کسی بھی مذہب کو سرکاری درجہ حاصل نہیں ہے۔ نیچے رپورٹ کا اسکرین شاٹ دیکھیں۔
نیوز سرچ میں ہمیں عید فطر 2022 کے موقع پر ماسکو ٹائمس کی ایک خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق روس میں دوسرا سب سے زیادہ بڑا مذہب اسلام ہے۔ جس کے ماننے والوں کی تعداد 14 ملین کے ہے۔
مزید سرچ کئے جانے پر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کی کہ کیا روس نے مسلمانوں پر کسی قسم کی پابندی لگائی تھی۔ خبروں کے مطابق کورونا وبا پھیلنے کے دوران روس کی حکومت نے صرف اسلامی مذہب مقامات نہیں بلکہ ہر مذہب مقامات پر کووڈ 19 گائڈ لائنس کے تحت پابندیاں لگائی تھیں جنہیں اب ختم بھی کیا جا چکا ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے روس کے صحافی گیبریل گیوین سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ پوسٹ پوری فرضی ہے۔ عیسائیت، اسلام، یہودیت اور بدھ مت کو ‘روایتی مذاہب’ کے طور پر مانا جاتا ہے۔ اور روس میں دوسرا سب سے بڑا مذہب اسلام ہے لیکن اس کو سرکاری مذہب قرار نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روس کا سب سے بڑا مذہب روسی آرتھوڈاکسی ہے لیکن اس کو بھی سرکاری مذہب کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ اور آئین مطابق کوئی بھی مذہب سرکاری نہیں ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا متحدہ عرب امارات میں رہتا ہے اور اسے 147 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ گمراہ کن ہے۔ روس میں نا ہی اسلام کو اور نا ہی کسی بھی مذہب کو سرکاری درجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وبا پھیلنے کے دوران تمام مذہب مقامات پر پابندیاں تھیں جنہیں ہٹا لیا گیا ہے۔ اسلام کو روس میں سرکاری درجہ ملنے کا دعوی فرضی ہے۔
- Claim Review : پیوٹن نے روس میں اسلام کے مقدس مذہب پر عائد پابندیاں ختم کر دیں جو اس سے قبل حکومت کی جانب سے نافذ اور عائد کی گئی تھیں۔
- Claimed By : Samid Ullah
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔