فیکٹ چیک: جو بائڈن اور پی ایم مودی کی تصویر کو ایڈیٹ کر کے چپکائی گئی ہے عمران خان کی فوٹو

وشواس نیو نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ فوٹو ایڈیٹڈ ہے۔ جو بائڈن کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی صدر جو بائڈن اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو پاکستان کے صارفین کے ذریعہ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ایڈیٹڈ فوٹو ہے۔ جو بائڈن کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کی فوٹو کو ایڈٹ کر کے عمران خان کو جوڑ دیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‏میڈیا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرکے بھارت سے پیسہ بٹورنے میں لگا ہے میرے کپتان نے ہر سفارتی محاذ پر اپنے دشمن کو شکست دی۔ یو این جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ میرے کپتان بائیڈن سے ملاقات میں مصروف تھے اور انہوں نے بائیڈن کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو لنک سے خطاب کیا دیکھ لو سب‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اصل تصویر ملی جس میں پی ایم مودی اور جو بائڈن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

انہیں میں ہمیں جاگرن کی ویب سائٹ پر 26 ستمبر 2021 کو بھی ایک آرٹیکل میں یہ فوٹو ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تب کی تصویر ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورہ پر گئے تھے اور وہاں امریکی صدر جو بائنڈ سے ملاقات بھی کی تھی۔ مکمل خبر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

دونوں ہی تصاویر کے موازنہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمران خان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کے آخری مرحلہ میں تصویر سے جڑی تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں قومی بیورو کو کوور کرنے والے جے پرکاش رنجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ جو بائڈن کے ساتھ عمران خان کی یہ ایڈیٹڈ فوٹو ہے۔ اصل فوٹو میں پی ایم مودی ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئرکرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔ اور صارف فیس بک پر کافی سرگرم رہتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیو نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ فوٹو ایڈیٹڈ ہے۔ جو بائڈن کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts