فیکٹ چیک: عمران خان نے نہیں پہنایا سدھو کو جوتوں کا ہار
- By: Umam Noor
- Published: May 20, 2019 at 08:41 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ہندوستانی کرکٹر اور سیاست داں نوجوت سنگھ سدھو کو جوتوں کا ہار پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل تصویر فرضی ہے۔ راہل گاندھی اور سدھو کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے فوٹو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
دعویٰ
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ہندوستانی کرکٹر اور سیاسی نوجوت سنگھ سدھو کو جوتوں کا ہار پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک
اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کو ٹھیک سے دیکھا۔ دیکھنے پر صاف دکھتا ہے کہ فوٹو میں کچھ گڑ بڑ ہے۔
ہم نے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس پڑتال میں ہمارے ہاتھ نیوز ایجنسی اے این آئی (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کا ایک ٹویٹ لگا جس میں اس تصویر کا استمعال کیا گیا تھا۔ اصل میں یہ تصویر 4 جنوری 2017 کی ہے جب سدھو نے کانگریس جوائین کی تھی اور اس کے بعد وہ راہل گاندھی سے ملے تھے۔
ANI
اس سلسلہ میں ہم نے نوجوت سنگھ سدھو کے ایک قریبی سے بھی بات کی جنہوں نے اس تصویر کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ شر پسند عناصر نے اصل تصویر سے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
اس پوسٹ کو ’زی نیوز گلوبل فینس‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس پیج کے کل 383,714 ممبرس ہیں۔
Zee News Global Fans
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل تصویر غلط ہے۔ راہل گاندھی اور سدھو کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے فوٹو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو جوتوں کا ہار پہنایا
- Claimed By : Zee News Global Fans
- Fact Check : جھوٹ