فیکٹ چیک: چینی صدر سے ملتے وقت عمران خان نے نہیں پہنا ماسک، ایڈیٹڈ تصویر ہو رہی وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ اصل تصویر میں عمران خان نے منہ پر ماسک نہیں پہنا ہے۔ یہ تصویر 2018 نومبر کی ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم نے چینی صدر شی پنگ سے ملاقات کی تھی۔ اسی تصویر کو ایڈیٹننگ ٹولس کی مدد سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
- By: Pallavi Mishra
- Published: Feb 11, 2020 at 06:23 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ایک منچ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں پاکستان وزیر اعظم عمران خان نے منہ پر ایک کلینکل ماسک پہنا ہے اور وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے شی جن پنگ سے ملاقات کرتے وقت منہ پر ماسک پہنا۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ اصل تصویر میں عمران خان نے منہ پر ماسک نہیں پہنا ہوا ہے۔ یہ تصویر 2018 نومبر کی ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا تھا اور شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔ اسی تصویر کو ایڈیٹنگ ٹولس کی مدد سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ کچھ وقت پہلے بھی یہ تصویر وائرل ہوئی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل تصویر میں چین کے صدر شی جن پنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ایک منچ پر دیکھا جا سکتاہے۔ تصویر میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے منہ پر ایک کلینکل ماسک پہنا ہے اور وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے
“When the virus is spreading, But you still need a loan ”
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اس پوسٹ کی جانچ کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر ریوٹرس پر ملی لیکن اس تصویر میں عمران خان نے منہ پر ماسک نہیں پہنا تھا۔ اس خبر کو 2 نومبر 2018 کو شائع کیا گیا تھا۔
خبر میں اس تصویر کے نیچے کیپشن لکھا تھا
“Chinese President Xi Jinping meets Pakistani Prime Minister Imran Khan at the Great Hall of the People in Beijing, November 2, 2018. REUTERS/Thomas Peter”
جس کا اردو میں ترجمہ ہوتا ہے ’’چینی صدر شی جن پنگ نے 2 نومبر 2018 کو بیجنگ کے گریٹ ہال میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی‘‘۔ اس کے آگے لکھا تھا رائٹرس اور تھامس پیٹر، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس تصویر کو تھامس پیٹر نام کے فوٹوگرافر نے رائٹرس کے لئے کلک کیا تھا۔
ہم نے تصدیق کے لئے تھامس پیٹر کو ٹویٹر پر رابطہ کیا۔ اس تصویر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ’’ہاں میں نے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دا پیپل میں شی اور خان کی ملاقات کی اصل تصویر لی تھی۔ وہاں کسی نے بھی کوئی ماسک نہیں پہنا تھا‘‘۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ اصل تصویر میں عمران خان نے منہ پر ماسک نہیں پہنا ہے۔ یہ تصویر 2018 نومبر کی ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم نے چینی صدر شی پنگ سے ملاقات کی تھی۔ اسی تصویر کو ایڈیٹننگ ٹولس کی مدد سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
- Claim Review : When the virus is spreading but you need a loan.
- Claimed By : Twitter User: VISHNU KUMAR
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔